کیلیفورنیا میں بارشوں سے سیلابی صورتحال،17 افراد ہلاک

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں بارشوں سے سیلابی صورتحال کے باعث 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

باغی ٹی وی :امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا کے کچھ حصوں میں شدید طوفان کی زد میں آنے کے بعد کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور ایک بچہ لاپتہ ہے سیلاب کے باعث درخت اکھڑ گئے ہیں،نیشنل ویدر سروس نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند دنوں تک خراب موسم برقرار رہنے کی توقع ہے۔

نئے مغربی ہواؤں کا سلسلہ، 13 جنوری سے کراچی میں سردی بڑھنے کا امکان

بارشوں سے لاس اینجلس سمیت مختلف شہر متاثر ہوئے تاہم سانتا باربرا اور مونٹی سیٹو کے شہر سب سے زیادہ متاثر ہوئےدریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے سبب 50 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق، کیلیفورنیا کے بیکرز فیلڈ کے شمال میں، ٹولیئر کاؤنٹی میں ایک گرے ہوئے درخت کی وجہ سے متعدد گاڑیوں کے تصادم کے باعث دو موٹر سوار ہلاک ہو گئے

پیر کے روز، وسطی کیلیفورنیا میں ایک پانچ سالہ لڑکا سیلابی پانی میں بہہ گیا اور لاپتہ ہے کیونکہ پولیس نے بچے کی تلاش "انتہائی موسمی حالات” کی وجہ سے روک دی تھی۔

بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث کئی اہم شاہراہیں بند کردی گئی ہیں، بعض مقامات پر گڑھے پڑ گئےامریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسٹوڈیو سٹی میں تودے گرنے کے حادثات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈالرکی قلت سےدالوں کے 6ہزارکنٹینرز بندرگاہوں پر پھنس گئے

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے پیر کو اعلان کیا کہ حالیہ موسم سرما کے طوفانوں میں 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعداد "گزشتہ دو سالوں میں جنگل میں لگنے والی آگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔”

اپنی پریس کانفرنس میں، نیوزوم نے کیلیفورنیا کے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ "ہائیپر چوکس” رہیں کیونکہ سردیوں کے شدید موسم کے کئی دن آگے ہیں۔

نیوزوم کی درخواست کے بعد، صدر جو بائیڈن نے کیلیفورنیا میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا، جس سے اس آفت سے نمٹنے کے لیے وفاقی تعاون میں توسیع کی گئی ہے-

ٹریکر PowerOutage.us کے مطابق، منگل کی سہ پہر تک، کیلیفورنیا میں 163,000 سے زیادہ گھرانے اور کاروبار بجلی سے محروم رہے۔

دوران پرواز مسافر طیارے کا دروازہ کھل،مسافروں میں خوف و ہراس

Comments are closed.