لاہور کیمپ جیل میں نیب ریفرنس کا قیدی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم قیصر عباس کے خلاف نیب میں کیسز چل رہے تھے ،طبیعت خراب ہونے پر ملزم قیصرعباس کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تا ہم وہ جان کی بازی ہار گیا.ملزم قیصر عباس کو ایک سال قبل نیب نے گرفتار کیا تھا،قیصرعباس کی لاش پوسٹ مارٹم کےلیے مردہ خانے منتقل کردی گئی
نیب نے نندی پاورپراجیکٹ میں 22 کروڑ کی کرپشن میں ملوث قیصر عباس کو گرفتار کیاہوا تھا، قیصر عباس واپڈا کا ملازم تھا
قیصر عباس نے بیماری کی بنیاد پر عدالت میں ضمانت کی درخواست بھی دائر کر رکھی تھی. نیب حکام نے احتساب عدالت کو بتایا تھا کہ ملزم قیصر عباس واپڈا ملازم ہے جو نندی پور پاور پراجیکٹ میں تعینات تھا۔
خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف
نندی پور ریفرنس، راجہ پرویز اشرف نے فرد جرم پرعدالت میں کیا کہا؟
نندی پور ریفرنس، بابر اعوان کو ملی خوشخبری، راجہ پرویز اشرف کی درخواست مسترد