کیمرون میں ریس کے دوران ہونیوالےدھماکوں سے 19 ایتھلیٹ زخمی

0
55

افریقی ملک کیمرون میں ریس کے دوران ہونے والے دھماکوں سے 19 ایتھلیٹ زخمی ہوگئے۔

باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیمرون کے علاقے بیو میں ہونے والی ماؤنٹ کیمرون ریس میں 529 ایتھلیٹ حصہ لے رہے تھے کہ مقابلے کے دوران ہی دو دھماکے ہوئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-


سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیمرون کے علاقے بیو میں وسط مغربی افریقا کے سب سے اونچے پہاڑ پر جاری ’ماؤنٹ کیمرون ریس‘ کے مقابلے کے دوران دو دھماکوں کے بعد افراتفری پھیل جاتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیو کے مقامی اسپتال کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ 19 زخمی ایتھلیٹس کو اسپتال لایا گیا جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے تین افراد کو نازک حالت میں لایا گیا تھا جن کے آپریشن کردیئے گئے ہیں، اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بیو میں ماؤنٹ کیمرون ریس پر حملوں کی ذمہ داری علیحدگی پسند تنظیم امبازونیا گورننگ کونسل کے شدت پسند ملیشیا ونگ نے قبول کر لی ہے۔

Leave a reply