ہلال کمیٹی آف میٹروپولیٹن ٹورنٹو نے کل 23 مارچ کو کینیڈا میں یکم رمضان کا اعلان کردیا۔
باغی ٹی وی: ہلال کمیٹی آف میٹروپولیٹن ٹورنٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ 21 مارچ کو ملک میں کہیں بھی مصدقہ ذرائع سے چاند نظر آنے کی اطلاع نہیں ملی ہے آج 22 مارچ کو 30 شعبان ہے اور کل 23 مارچ کو یکم رمضان ہوگا۔
— Hilal Committee (@HilalCommittee) March 22, 2023
پہلا روزہ 23 یا 24 مارچ جبکہ عید الفطر 22 اپریل کو ہی …
واضح رہےکہ کینیڈا میں سائنسی کیلنڈر کی بنیاد پر مختلف مساجد پہلے ہی جمعرات کے پہلے روزے کا اعلان کرچکی ہیں کینیڈا میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز پر مسلم کمیونٹی نے مسرت کا اظہارکیا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت مشرق وسطی کے کئی ملکوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کو ہو گا،
پاکستان میں بھی رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے آج رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں چاند دیکھنے اور ملک بھر سے شہادتیں لی جائیں گی –