کینیڈا میں دہشت گردانہ حملے میں بچ جانے والا ننھا فیض اب کیسا ہے

0
64

کینیڈا میں دہشت گردانہ حملے میں بچ جانے والا ننھا فیض اب کیسا ہے

باغی ٹی وی : کینیڈا میں دہشت گرد حملے سے بچ جانے والا اکیلا لڑکا فیض جو کہ بری طرح زخمی ہوگیا تھا اور اس کی حالت غیر تھی اب صحت یاب ہو رہا ہے . اب فیض کی میجر سرجری ہونے جا رہی ہے جس میں اس کی ٹانگوں میں راڈ ڈالا جانا ہے .اس سلسلے میں پوری امت مسلمہ سے فیض کی مکمل صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے .

واضح رہے کہ کینیڈا کے جنوبی صوبہ اونٹاریو میں ایک شخص نے پک اپ ٹرک ایک پاکستانی مسلمان خاندان پر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس میں فیض کی دادی ، والد والدہ اور بہن شامل تھی . پولیس نے واقعے کو سوچا سمجھا حملہ قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ 20 سالہ ملزم، جس نے ‘زرہ’ کی طرح کی کوئی چیز پہنی ہوئی تھی، حملے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا اور جسے بعد ازاں جائے وقوع سے 7 کلومیٹر دور اونٹاریو کے شہر لندن کے ایک مال سے گرفتار کیا گیا۔

اس وقعے پر کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے متاثرین سے کھل کر اظہار ہمدردی کیا تھا اور حملہ آور کے اس عمل کو دہشت گردی اور نفرت کا عمل قرارد دیا تھا . اس سلسلے میں جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ یہ خبر سن کر نہ صرف میں بلکہ پورا ملک دکھی اور غمگین ہے . نفرتوں کے بیوپار کو اب ہمارے ملک میں کسی طور بھی اجازت نہیں دی جائے گی .
اس پر پاکستان کے دفتر خارجہ نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اسلام و فوبیا کو اب ختم کرنے کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہوگا. اس عمل کو سختی سے مسترد کرتے ہیں‌. جو کینیڈا کے وزیر اعظم سوچتے ہیں ویسا ہم بھی سوچتے ہیں ، نفرت کی اب کوئی گنجائش نہیں ہے .

Leave a reply