صوابی میں شہید کارگل کیپٹن کرنل شیرخان شہید (نشان حیدر) کے مزار پر چوری ہوگئی-
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان کے بھتیجے کے مدعیت میں تھانہ کالو خان میں چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق چور مزار میں موجود ایک سولر سسٹم، 200 وولٹ کی 2 بیٹریاں، ایک پیڈسٹل فین، ایک واٹر فلٹر، 2 اسٹیل کے پول، 2 مارخور میڈلز، ایک یو پی ایس، نشان حیدر میڈل کی کاپیاں، 2 جھنڈے اور کیپٹن کرنل شیر خان کی ذاتی موٹرسائیکل بھی چوری کرکے لے گئے۔
پولیس کے مطابق کرنل شیر خان شہید کے مزار سے ہونے والی چوری کے واقعے کی مزید تفتیش اور ملزمان کی تلاش کی جاری ہے۔
بی بی سی کے مطابق کیپیٹن کرنل شیر خان کے بھتیجے نعمان شیر نے بتایا کہ اشیا چرانے والے نشے کےعادی تھے ان کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی گئی ہے پولیس کے مطابق یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ ان لوگوں نے کیپٹن کرنل شیر خان کے مزار سے اشیا چرائی ہیں اس سے پہلے بھی وہ وارداتیں کرتے رہے تھے۔
دڑو : منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف سینکڑوں مرد و زن ، سول سوسائٹی ، سیاسی…
اُن کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ہماری ذاتی چیزیں چرائی جاتی تھیں جس پر ہم نے زیادہ توجہ نہیں دی مگر جب کیپٹن کرنل شیر خان سے منسوب اشیا چرائی گئی تو میں نے فیصلہ کیا کہ یہ ناقابل معافی ہے۔ جس پر میں نے سی سی ٹی وے کیمرں کی فوٹیج کی مدد سے ملزماں کی شناخت کرکے مقدمہ درج کروایا ہے۔
نعمان شبیر کے مطابق کیپٹن شیر خان کو ملنے والا اصل نشان حیدر محفوظ ہے جو گھر میں موجود ہے۔ نشان حیدر ہمیں مزار پر لگانے کے لیے فوج کی یونٹ بارہ این ایل آئی نے تیار کر کے دیا تھا، جو سائز میں اصل نشان حیدر سے بڑے تھے۔