کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کی آج 26 ویں برسی منائی جارہی ہے۔
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی 26 ویں برسی کے موقع پر فیلڈ مارشل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ائیرچیف، نیول چیف اور افواجِ پاکستان کی جانب سے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا،میجرجنرل انجم ریاض نے شہید کے مزار پر حاضری دی اور قبر پر پھول بھی رکھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کرنل شیرخان شہید نے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان قربان کی، وہ افواجِ پاکستان، پوری قوم کے لیے ہمیشہ ایک عظیم مثال اور تحریک کا ذریعہ رہیں گے،کیپٹن کرنل شیر خان کی قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، ہم اپنے اس عظیم ہیرو کو سلام پیش کرتے ہیں اور مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
آج بحر الکاہل کے ممالک پر ایک خوفناک سونامی آنے کی جاپانی بابا وانگا کی پیشگوئی
کیپٹن کرنل شیر خان شہید پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی ایک گاؤں کرنل شیر کلی پرانا نام نواں کلی میں پیدا ہوئے انھوں نے 1999 میں بھارت کے خلاف کارگل کے معرکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے پاک فوج کا اعلی ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر کا اعزاز حاصل کیا 1989 میں پاکستان ایئر فورس میں ایئر مین بھرتی ہوئے، 1992 میں پاک فوج کے افسر بن گے اور 14 اکتوبر 1994 کو 27 ویں سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔
کرنل شیر خان کارگل آپریشن کے دوران 12 ویں ناردرن لائٹ انفنٹری میں تعینات تھے 1999 میں گلٹری، ٹائیگر ہل کے علاقے میں 17,000 فٹ بلندی پر دفاعی پوسٹس قائم کیں، جہاں بھارتی فوج کے مسلسل 8 حملے ناکام بنائے 5 جولائی کو 2بٹالینز نے محاصرے کے بعد حملہ کیا۔ شیر خان نے شاندار جوابی حملہ کیا اور پوسٹ واپس حاصل کی، لیکن مشین گن فائر سے شہید ہوگئےبھارتی لیفٹیننٹ جنرل موہیندر پوری نے ان کی بہادری کو سراہا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات کے ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر دستخط کر دیے
کارگل کی جنگ کے دوران انہوں نے اپنی پوسٹ کو دشمن کے متعدد حملوں سے بچایا، زخمی ہونے کے باوجود سپاہیوں کی قیادت جاری رکھی اور آخری دم تک لڑتے رہےان کی شجاعت کا اعتراف خود بھارتی فوج نے بھی کیا اور انہی کے بیان پر پاکستان نے انہیں سب سے بڑا فوجی اعزاز نشانِ حیدر عطا کیا، کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ وطن کے دفاع کے لیے کوئی بھی قیمت زیادہ نہیں آج بھی قوم ان کے ایثار اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔