کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزراء کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر میدان میں آ گئے اور کہا کہ دیگر ملزمان کو بھی گرفتار ہونا چاہئے
وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ کسی کو مزار قائد پر ہلڑبازی کی اجازت نہیں ،آئی جی مقدمہ درج نہ کرتے تو معاملہ اسمبلی میں اٹھاتا،ٹھیلے والے کو چھوٹے سے کام میں بند کردیتے ہیں کل انہوں نے تمام حدیں پارکردیں،یہ معافی مانگ لیتے تو بات ختم ہو جاتی ،اب پاکستان بدل گیا ہے،انہوں نے کہاکہ مزارقائد کی بے حرمتی کرنے والے دیگر افراد کو بھی گرفتار ہونا چاہئے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ خوشی ہوئی سندھ پولیس نے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنایا، وزیراعلیٰ سندھ نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کا حکم دے کر اپنی ذمہ داری پوری کی ۔
For once Sindh CM Murad Ali Shah has done his duty by ordering the arrest of Capt Safdar through the Sindh Police. https://t.co/NEvoZCBio7
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) October 19, 2020
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کہ کیپٹن صفدر نے مزارقائد کی بے حرمتی کی ،قانون کو اپنا راستہ بنانا چاہئے،
واضح رہے کہ شہر قائد کراچی مین مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے کیس میں کراچی پولیس نے نجی ہوٹل پر چھاپہ مار کر لیگی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا۔