کار بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی
کار بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام میں کار بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے،
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں کار میں دھماکا ہوا ہے جس کے بعد ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے، کار میں دھماکے سے کم از کم 8 افراد جاں بحق ہو گئے، دھماکے کے بعد مقامی ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی، دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی
شمالی شام کے شہر عفرین میں کار بم دھماکے سے آٹھ افراد جاں بحق#Syria #Afrin pic.twitter.com/4P024AlWcV
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) February 10, 2020
شام کے شہر عفرین میں ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے،
گزشتہ برس دسمبر میں بھی ایک کار بم دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے