وسطی اسرائیل کے شہر نیتانیا کے قریب ایک شخص نے گاڑی بس اسٹاپ پر کھڑے فوجیوں پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 8 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تمام زخمی افراد اسرائیلی فوج کے اہلکار ہیں۔پولیس کے مطابق ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا جبکہ گاڑی بیت لید کے علاقے میں چھوڑ دی گئی۔ حملہ آور کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔زخمیوں میں ایک 20 سالہ نوجوان مرد اور ایک 18 سالہ خاتون شامل ہیں، جبکہ تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس اور اسرائیل کی داخلی سیکیورٹی ایجنسی "شن بیت” کے مطابق واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی ایک اسرائیلی شہری کے نام پر رجسٹرڈ ہے، تاہم اس کے چوری ہونے کا شبہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔حکام واقعے کو ممکنہ حملے کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

فرانس اقوام متحدہ میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرے گا،میکرون کا اعلان

اسحاق ڈار کا اسلاموفوبیا کے خلاف کارروائی اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے پر زور

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

اے پی این ایس وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات، اخباری مسائل پر گفتگو

Shares: