کوہ سلیمان پرشدید بارشیں،کار ندی میں بہہ گئی، 4 افراد جاں بحق

ریلے کی وجہ سے ندی میں بہہ جانے والی کار کے واقعہ میں دو افراد کو بچا بھی لیا گیا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(ویب نیوز) کوہ سلیمان رینج میں شدید بارش کی وجہ سے ژوب ،ڈی آئی خان شاہراہ پر شیرانی کے مقام پر کار ندی میں بہہ گئی ،جس کی وجہ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ریلے کی وجہ سے ندی میں بہہ جانے والی کار کے واقعہ میں دو افراد کو بچا بھی لیا گیا ہے۔سیلاب کے باعث ژوب، ڈی آئی خان قومی شاہراہ بند کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے ۔

Leave a reply