کراچی کے پوش علاقے پی ای سی ایچ ایس میں کار شوروم کے مالک کے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات سامنے آئی ہے، جس میں ڈاکوؤں نے 13 کروڑ روپے نقدی، قیمتی موبائل فونز، گھڑیاں، لیپ ٹاپس اور دیگر سامان لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق یہ واردات فیروزآباد تھانے کی حدود میں واقع بلاک 2 میں ہوئی، جہاں نامعلوم مسلح افراد اور برقعہ پوش خواتین نے ایف آئی اے جیسا یونیفارم پہن کر کار شوروم مالک محمد سالک کے گھر دھاوا بولا۔مدعی محمد سالک کے بیان کے مطابق وہ 25 اور 26 جون کی درمیانی شب ساڑھے 3 بجے گھر پہنچے تو ایک سیاہ گاڑی ان کی گاڑی کے سامنے آ کر رکی، جس میں سے 2 مرد اور 3 برقعہ پوش خواتین باہر نکلیں۔ ایک شخص نے ایف آئی اے کی وردی سے ملتی جلتی شرٹ پہن رکھی تھی جس پر ایف آئی اے کا مونوگرام بھی لگا تھا۔

ملزمان نے پستول نکال کر سالک کو یرغمال بنایا اور ان کے ساتھ گھر میں داخل ہوگئے۔ گھر کی تلاشی کے دوران 13 کروڑ روپے نقدی، 9 قیمتی موبائل فونز (جن میں آئی فون اور گوگل پکسل بھی شامل)، 20 گھڑیاں، ایک اسمارٹ واچ، 2 لیپ ٹاپس، اور 25 قیمتی پرفیومز لوٹ کر لے گئے۔پولیس نے متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 25/678 فیروزآباد تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا ہے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ واردات کا طریقہ واردات ظاہر کرتا ہے کہ یہ منظم اور پیشہ ور گروہ ہے، جس میں خواتین کی شمولیت غیرمعمولی ہے۔

ٹرمپ کا ایران سے ایٹمی تنصیبات کے معائنے کا مطالبہ، دوبارہ حملوں کا عندیہ

سندھ میں مون سون بارشوں سے فضائی آپریشن متاثر، پروازوں کے روٹس تبدیل

حویلیاں ندی میں 3 بچے ڈوب گئے، 2 کی لاشیں مل گئیں

غیرقانونی تارکین وطن کے بچوں کو پیدائشی شہریت نہیں ملے گی،امریکی سپریم کورٹ

Shares: