کار تباہ
رائیونڈ روڈ پر خوفناک حادثہ
تفصیلات کے مطابق کل شام قصور بائی باس گول چکر بند ہونے کی بدولت ٹریفک کا سارا بہاءو رائیونڈ روڈ پر تھا جس سے پورے روڈ پر ٹریفک بے انتہا تھی گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکڑا کر گزر رہی تھیں پل جبومیل کے قریب ٹرک سے مہران کار ٹکڑا گئی مہران گاڑی نمبری LED-09-6390 قصور سے رائیونڈ کی طرف جا رہی تھی جبکہ ٹرک نمبری GAI-18117 رائیونڈ سے قصور کی طرف آ رہا تھا مہران کار نے زگ زیگ ڈرائیو کرتے ہوئے ٹرک کے آگے سے نکلنے کی کوشش کی اور ٹرک سے جا ٹکرائی ٹرک کافی سپیڈ میں تھا اور اپنی سائیڈ پر تھا ٹکراؤ سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی تاہم خوش قسمتی آگے بیٹھے دو کار سوار معمولی زخمی ہوئے جبکہ پیچھے بیٹھی ہوئی خاتون اور ایک مرد بلکل محفوظ رہے پولیس چوکی اوراڑہ نے ٹڑک ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا جبکہ دونوں کار سواروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور لیجایا گیا جہاں ان کی فرسٹ ایڈ کرکے چھٹی دے دی گئی