چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار)کارڈیک سنٹر کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں میں ضم کرنے کے خلاف تاجروں اور شہریوں کا شدید ردعمل، محکمہ صحت کے خلاف احتجاج کی کال دے دی،محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری سے نوٹس واپس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق چونیاں کے تاجروں اور شہریوں نے کارڈیک سنٹر کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چونیاں میں ضم کرنے کا نوٹیفکیشن دیکھ کر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت، پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب نہ صرف تحصیل چونیاں بلکہ تین اضلاع کے دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کے ساتھ سراسر زیادتی کر رہا ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں میں پہلے ہی سہولیات کا فقدان ہے، ای این ٹی، آئی سپیشلسٹ اور دیگر ڈاکٹرز کے ساتھ پیرامیڈیکل اسٹاف اور میڈیسن کی بھی کمی کا سامنا ہے ایک خود مختار کارڈیک سنٹر چونیاں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ضم کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے کارڈیک سنٹر میں دل کے مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہیں ہیں بجائے اس ہسپتال کو مزید اپ گریڈ کرنے کے اسے ضم کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے مرکزی صدر انجمن تاجران صوفی حنیف، صدر سبزی و فروٹ منڈی سردارعلی اور صدر مین بازار چونیاں حاجی شفیق ودیگر سیاسی سماجی شخصیات اور سول سوسائٹیز کے راہنماؤں نے کہا کہ اگر محکمہ صحت نے مذکورہ نوٹس واپس نہ لیا تو چونیاں کے تاجر اور عوام پر امن احتجاج کا حق رکھتے ہیں انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مطالبہ کیا کہ وزیر صحت اور سیکٹری صحت کو مذکورہ نوٹیفکیشن واپس لینے کی ہدائت کی جائے۔

Shares: