پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر 400 لاشوں والے "اشتعال انگیز اور جھوٹے بیان” پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر دو اہم اجلاس منعقد ہوئے، جن میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں احتجاج کے نام پر خون ریزی، شرانگیزی اور فتنہ و فساد پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی حکومت نے تشدد، فتنہ و فساد اور خون ریزی کی سیاست کا باب ہمیشہ کے لیے بند کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید برآں، اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ مساجد کے منبروں اور مدارس کے فورمز کو نفرت، انتشار یا تشدد کے فروغ کے لیے استعمال کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔ مدارس کے تقدس کو مجروح کرنے یا بچوں کے ذہنوں میں نفرت اور تشدد کے بیج بونے والوں کے خلاف بھی دہشت گردی کے قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب حکومت نے واضح کیا کہ ریاست کا ہدف فساد پھیلانے والے عناصر ہیں، کسی مذہبی جماعت یا عقیدے کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا۔ کارروائیاں صرف ان کے خلاف ہوں گی جن کی تاریخ امن برباد کرنے سے جڑی ہے.

وزیراعظم کا افغانستان پر سخت مؤقف،خیبرپختونخوا میں افغان مہاجر کیمپس ختم کرنے کا فٰیصلہ

بھارت کی ٹرمپ کے روسی تیل سے متعلق دعوے کی سخت تردید

بھارت کی ٹرمپ کے روسی تیل سے متعلق دعوے کی سخت تردید

فون کال کے بعد پیش رفت،ٹرمپ اور پیوٹن کا ہنگری میں ملاقات کا فیصلہ

Shares: