اداکارہ صوفیہ مرزا اور شہزاداکبراورسابق ڈی ایف آئی اے پرمقدمہ درج
اسلام آباد:اداکارہ صوفیہ مرزا اور شہزاداکبر پرمقدمہ درج،اطلاعات کے مطابق اداکارہ صوفیہ مرزا کے سابق شوہر کی طرف سے دائر درخواست کے بعد اسلام آباد میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،
اسلام آباد پولیس نے شہزاد اکبر ، اداکارہ صوفیہ مرزااور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثناءاللہ عباسی کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ نے صوفیہ مرزا کے سابق شوہر عمر فاروق ظہور کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا
اس مقدمے میں کہا گیا ہے کہ صوفیہ مرزا اورمرزا شہزاد اکبر اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی نے ملک کر صوفیہ مرزا کے سابق شوہر عمر فاروق ظہور کے خلاف ایک خود ساختہ کہانی گھڑ کرمقدمے میں پھنسا کرگرفتار کرنے کی سازش کی اور اس کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی عمرفاروق ظہور جو کہ پاکستان کے لائبیریا کے لیے ایک ایمبسڈر کے طورفرائض سرانجام دے رہے تھے ، ان کو بیرون ملک بھی پریشان کیا گیا
[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”558721″ /]
سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر، اداکارہ صوفیہ مرزا اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی کیخلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں فراڈ، ریکارڈ ٹیمپرنگ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں صوفیہ مرزا کے سابق شوہر عمر فاروق نے مقدمے کے اندراج کی درخواست دائر کی، جس پر پولیس نے سابق مشیر احتساب، شہزاد اکبر، ادکاارہ صوفیہ مرزا اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمے میں فراڈ، ریکارڈ ٹیمپرنگ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہزاد اکبر اور سابق ڈی جی ایف آئی اے نے دیگر کے ساتھ ملکر جعلی وارنٹس تیار کروائے، صوفیہ مرزا، شہزاد اکبر اور ثناء اللہ عباسی نے جھوٹے مقدمے بھی درج کرائے۔
ایف آئی آر کے متن میں مزید لکھا گیا ہے کہ ملزمان نے بوگس عدالتی دستاویزات تیار کیں، ملزمان نے غیرقانونی طور پر عدالتی ریکارڈ تیار کرکے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کیا۔