حسینہ واجد،بہن ریحانہ،بیٹے سجیب،بیٹی صائمہ پر قتل کا مقدمہ درج

0
88
hasina

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد، انکی بہن ریحانہ، بیٹے سجیب اور بیٹی صائمہ پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

شیخ حسینہ، ان کی بہن شیخ ریحانہ، ان کے بیٹے سجیب اور ان کی بیٹی صائمہ سمیت 21 افراد کے خلاف ڈھاکہ کے سفر باڑی میں حالیہ طلبہ تحریک کے دوران ایک پھل فروش کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقتول فرید شیخ کے والد محمد سلطان شیخ نے منگل کو ڈھاکہ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ شکیل احمد کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔عدالت نے پولیس بیورو آف انویسٹی گیشن کو کیس کی تحقیقات کا حکم بھی دیا۔مقدمے کے دیگر ملزمان میں عوامی لیگ کے رہنما عبیدالقادر، اسد الزمان خان، حسن محمود، جنید احمد پالک، محب الحسن چوہدری، محمد علی عرفات، شیخ فضل نور تاپوش، سابق پولیس چیف چوہدری عبداللہ المامون اور جاسوسی برانچ کے سابق سربراہ ہارون الرشید شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 250 نامعلوم افراد کو بھی ملزم نامزد کیا گیا۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ 4 اگست کو حسینہ واجد کے استعفے کے مطالبے کے لیے طلبہ اور عوامی تحریک کے دوران فرید شیخ میئر کے ٹول پلازہ کے جنوبی جانب سڑک کے راستے اپنی فروٹ کی دکان پر جاتے ہوئے پولیس کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔آس پاس کے لوگوں نے جان کو خطرے میں ڈال کر اسے طبی دیکھ بھال کے لیے مگدا میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا، جہاں بعد میں علاج کے دوران 6 اگست کو اس کی موت ہوگئی۔

بھارت حسینہ کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے، مرزا فخر الاسلام

حسینہ دہلی میں بیٹھ کر عوامی فتح کو ناکام بنانے کی سازش کر رہی ہے،مرزا فخرالاسلام

حسینہ کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی کی درخواست دائر

واضح رہے کہ حسینہ واجد مستعفی ہو کر بھارت فرار ہو چکی ہیں، بنگلہ دیش میں حسینہ پر قتل کے 12 سے زائد مقدمے درج ہو چکے ہیں،

مچھلی کے تاجر کے قتل پر حسینہ واجدکے خلاف مقدمہ درج

گرفتاری کا خوف،حسینہ کی پارٹی کے رہنما”دودھ کا غسل” کر کے پارٹی چھوڑنے لگے

بنگلہ دیش، ریلوے اسٹیشن پر لوٹ مار،تشدد،100 سے زائد زخمی

ڈاکٹر یونس کی مودی کو فون کال، اقلیتوں کے تحفظ کی یقین دہانی

حسینہ واجد پر قتل کا ایک اور مقدمہ درج

حسینہ واجد کی پسندیدہ بلی 40 ہزار میں فروخت

امریکی دباؤ اور خونریزی کے خوف نے مستعفی ہونے پر مجبور کیا ، شیخ حسینہ واجد کا انکشاف

پاکستان دشمن حسینہ کا بیٹا بھی عمران خان کی طرح” یوٹرن” ماسٹر نکلا

میری ماں اب بھی بنگلہ دیش کی وزیراعظم ہے،حسینہ کے بیٹے کا دعویٰ

حسینہ کی بھارت میں 30 ہزار کی شاپنگ،پیسے ختم ہو گئے

در بدر کے ٹھوکرے: شیخ حسینہ واجد کی سیاسی سفر کا المناک انجام

حسینہ کی حکومت کا بد ترین خاتمہ،مودی کی سفارتی سطح پر ایک اور بڑی ناکامی

ہم پاکستان کے ساتھ جانا پسند کریں گے۔ بنگلہ دیشی شہریوں کا اعلان

بنگالی "حسینہ”مشکل میں،امریکی ویزہ منسوخ،سیاسی پناہ کیلیے لندن سے نہ ملا جواب

بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل

حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم پر سنگین الزامات: بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ درج

Leave a reply