لاہور ہائیکورٹ، دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کو ریلی،جلسوں سے متعلق حکمت عملی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا کہ دفعہ ایک سو چوالیس کس موقع پر اور کیوں لگاتے ہیں؟ عدالت شہریوں اور سیاسی جماعتوں کے بنیادی حقوق کی ضامن ہے،انکا اعتراض ہے کہ جب بھی ریلی نکالنی ہوتی ہے 144 نافذ کر دیتے ہیں، عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کیوں پیش نہیں ہوئے؟ اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ حماد اظہر کاغذات نامزدگی جمع کروانے گئے ہیں ، آخری تاریخ ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس کیس کا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں سنیئرقیادت کا ہونا ضروری ہے، کل صبح 10 بجے کے لیے سماعت رکھ لیتے ہیں،پنجاب حکومت نے جواب لاہور ہائیکورت میں جمع کروا دیا
انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز
مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے
نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل
لاہور ہائیکورٹ میں درخواست تحریک انصاف کے حماد اظہر نے اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی، جس میں الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا- درخواست گزار کے مطابق الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144نافذ نہیں کی جا سکتی لیکن نگراں پنجاب حکومت نے الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144نافذ کی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نگراں پنجاب حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے اور مستقبل میں بھی دفعہ144 کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کرے۔