اس کیس میں عمران خان کی حاضری بنتی ہی نہیں،عدالت

0
39
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ یہاں کوئی پراسیکیوشن برانچ نہ ہو تو کیا کہہ سکتے ہیں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے دھمکی آمیز بیان پر سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،

وکیل عمران خان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ عمران خان اس کیس میں پیش نہیں ہو سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں حاضری بنتی ہی نہیں یہ سکیورٹی فراہمی کا کیس ہے درخواست گزار سابق وزیراعظم ہیں سکیورٹی کا کیا قانون ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ ایکٹ 1975 کا ہے وزیراعظم کی سکیورٹی سے متعلق سیکشن 17 ہے ،سابق وزیراعظم کو مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے گی،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا ابھی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا جی، عمران خان کو ایک بلٹ پروف گاڑی فراہم کی گئی ہے 18 ویں ترمیم کے بعد سکیورٹی صوبائی معاملہ ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ وزارت داخلہ میں کوئی پڑھا لکھا بندہ ہے؟ وزارت داخلہ کے نمائندہ نے کہا کہ لائف ٹائم سکیورٹی دی جاتی ہے نوٹیفکیشن جاری ہونا تھا وہ ابھی تک نہیں ہوا،اسلام آباد کی حد تک سکیورٹی وفاقی حکومت دیکھتی ہے جب تک عمران خان اسلام آباد تھے تب تک انہیں فول پروف سکیورٹی دی گئی تھی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ فول یا اپریل فول کو چھوڑیں پھر کیا ہوا، اب کیا صورتحال ہے؟نمائندہ وزارت داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو سکیورٹی فراہم کر رکھی ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ قانون، قاعدہ جو بھی عدالت وہ عدالت میں جمع کرا دیں مغرب آج کیوں ہم سے آگے ہے کیونکہ ان کے رولز ہیں ،عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو دی جانیوالی سکیورٹی کے رولز طلب کرلئے ،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا عدالت کو بتائیں سابق وزیراعظم کی کتنی سکیورٹی ہے، رولز پیش کریں پھر آرڈر جاری کریں گے

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

عمران خان موو کرتے ہیں تو انکے ساتھ سیکیورٹی ہوتی ہے؟حکومت سے جواب طلب

Leave a reply