ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (ڈاکٹرغلام مصطفیٰ بڈانی)پولیس فرنٹ ڈیسک میں کرپشن،شہریوں کوناجائز مقدمات میں ملوث کرنے، سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل پر PSSA/PSA، کانسٹیبل سمیت 10 کے خلاف مقدمہ درج۔
تفصیل کے مطابق تھانوں کے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کرنے پر 10 اہلکاران کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر دیا گیا ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان کی ہدایت پر اے ایس پی سٹی سرکل ایاز خان، ڈی ایس پی آرگنائز کرائم ریحان الرسول اور CIA ٹیم نے ریکارڈ ردوبدل میں ملوث اہلکاران جن میں فرنٹ ڈیسک پر تعینات PSSA/PSA عزادار، جمشید، جہانزیب، عبدالرحیم، عمر فاروق اور کانسٹیبل محمد اظہر (ڈولفن) کو گرفتار کر لیا جن کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ نمبر 455/22 درج کر کے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق عمر فاروق SSA متعینہ فرنٹ ڈیسک تھانہ بی ڈویژن نے مقدمہ نمبر 15 / 239 مورخہ 17.08.2015 بجرم 392 ت پ تھانہ بی ڈویژن میں بلا جواز غیر قانونی طور پر مسمی وسیم سرورولد محمد سرور سکنہ ڈاک خانہ خاص چک نمبر 168/9 ایل تحصیل چیچہ وطنی ضلع ساہیوال کو PSRMS میں بطور ملزم درج کیا ہے جس کی کوئی قانونی کاروائی نہ ہوئی ہے ۔ (02) جمشید حبیب PSA متعینہ فرنٹ ڈیسک تھانہ گدائی نے مقدمہ نمبر 40/16 مورخہ 28.01.2016 بجرم 392 ت پ تھانہ گدائی میں بلا جواز غیر قانونی طور پر مسمی غلام عباس ولد محمد اصغر سکنہ یزمان چک نمبر DNB18 ضلع بہاولپور کو PSRMS میں بطور ملزم درج کیا ہے جس کی کوئی قانونی کاروائی نہ ہوئی ہے ۔ (03) محمد دلشاد 1596/C متعینہ فرنٹ ڈیسک آپریٹر تھانہ سول لائنز نے مقدمہ نمبر 369/19 مورخہ 11.10.2019 بجرم 392 ت پ تھانہ سول لائنز میں بلا جواز غیر قانونی طور پر مسمی مظفر بشیر ولد غلام بشیر سکنہ محلہ کھا کھی کو PSRMS میں بطور ملزم درج کیا ہے جس کی کوئی قانونی کاروائی نہ ہوئی ہے۔ جبکہ (04) عزادار حسین PSA متعینہ فرنٹ ڈیسک تھانہ سول لائنز نے مقدمہ نمبر 369/19 مورخہ 11.10.2019 بجرم 392 ت پ تھانہ سول لائنز میں بلا جواز غیر قانونی طور پر مسمی مظفر بشیر ولد غلام بشیر سکنہ محلہ کھا کھی کو PSRMS میں بطور ملزم اشتہاری درج کیا ہے جس کی کوئی قانونی کاروائی نہ ہوئی ہے ۔ (05) عبد الرحیم PSA دوران تعیناتی فرنٹ ڈیسک تھانہ صدر ( حال متعینہ تھانہ کوٹ چٹھہ )نے مقدمہ نمبر 273/17 مورخہ 16.06.2017 بجرم 324/353/186/7ATA تھانہ صدر ڈیرہ میں بلا جواز غیر قانونی طور پر مسمی بابر حیات ولد ولایت خان سکنہ ماڈل کالونی نیو گروال مکان نمبر 55 واہ کینٹ تحصیل ٹیکسلا کو PSRMS میں بطور ملزم درج کیا ہے جس کی کوئی قانونی کاروائی نہ ہوئی ہے ۔ (06) (06) محمد یوسف 76/c متعینہ فرنٹ ڈیسک آپریٹر تھانہ صدر نے مقدمہ نمبر 351/20 مورخہ 19.07.2020 بجرم 302/7ATA تھانہ صدر ڈیرہ میں بلا جواز غیر قانونی طور پر مسمی ہارون اختر ولد پرویز اختر سکنہ ترنول محلہ چوہدریاں ریلوے پھاٹک جامع مسجد توحید تحصیل / ضلع اسلام آباد کو PSRMS میں بطور ملزم درج کیا ہے جس کی کوئی قانونی کاروائی نہ ہوئی ہے۔(07) محمد طارق 1124/C متعینہ فرنٹ ڈیسک آپریٹر تھانہ بی ڈویژن نے مقدمہ نمبر 286/15 مورخہ 26.09.2015 بجرم 9C/CNSA تھانہ بی ڈویژن میں بلا جواز غیر قانونی طور پر مسمی ہارون اختر ولد پرویز اختر سکنہ ترنول محلہ چوہدریاں ریلوے پھاٹک جامع مسجد توحید تحصیل / ضلع اسلام آباد کو PSRMS میں بطور ملزم درج کیا ہے جس کی کوئی قانونی کاروائی نہ ہوئی ہے ۔ (08) محمد طارق PSA دوران تعیناتی فرنٹ ڈیسک تھانہ کوٹ چھٹہ (حال متعینہ تھانہ چوٹی )نے مقدمہ نمبر 178/17 مورخہ 16.05.2017 بجرم 279 تھانہ کوٹ چھٹہ میں بلا جواز غیر قانونی طور پر مسمی جاوید قمر ولد قمر الدین سکنہ مکان نمبر 64 محلہ گراس منڈی ملتان کو PSRMS میں بطور ملزم درج کیا ہے بلاجواز اندراج اور ریکارڈ میں ردو بدل کو مد نظر رکھتے ہوئے 05 کس(01) عمر فاروق 2SSA عبدالرحیم 3PSA عزادار حسین PSA -4 جمشید حبیب PSA-5 کنسٹیبل محمد اظہر 806/C کو بلوا کر عبدالقیوم 1102/C انچار ج CCTV متعینہ آئی ٹی برانچ دفتر پولیس ڈیرہ غازیخان اور حاکم خرم نسیم HC متعینہ IT انچارج دفتر پولیس ڈیرہ غازیخان کی موجودگی میں استفسار پر ہر 05 کس بالا نے یک زبان ہو کر بتلایا کہ انہوں نے سرکاری ریکارڈ PSRMS میں ردو بدل طمع نفسانی کی خاطر جہانزیب حسین شاہ PSA اور کنسٹیبل محمد اظہر 806/c متعینہ ڈولفن سکواڈ ڈیرہ غازیخان کے کہنے پر پیسے لے کر کی ہے مزید یہ کہ ہر دو جہانزیب حسین شاہ PSA اور محمد اظہر 806/C نے دیگر لوگوں کے ساتھ ملکر گروپ بنایا ہوا ہے جو لوگوں کو غلط طور پر PSRMS میںمقدمات میں نامزد کر کے ڈرا دھمکا کر اور بلیک میل کر کے ان سے پیسے لیتے ہیں اور جب پیسے مل جائیں تو ہمیں بھی حصہ دیتے ہیں اور جب پیسے مل جائیں تو کچھ دنوں کے بعد ہم نام تبدیل کر دیتے ہیں۔ اکثر ایزی پیسہ کے ذریعے رقم بھیج دیتے ہیں اور نامزد کرنے کے لیے وٹس ایپ کے ذریعے بھی ہمیں لوگوں کے نام بھیجتے ہیں مزید بتلایا کہ ہم نے اسی طریقہ کار کے مطابق لوگوں کو ناجائز طور پر پیسے لے کر کافی لوگوں کو غلط طور پر نامزد کر کے PSRMS کے سرکاری ریکارڈ میں ردو بدل کی ہے۔واقعات کے مطابق متذکرہ بالا عمر فارووق SSA، جمشید حبیب PSA، عزادار حسین PSA ، جہانزیب حسین شاہ PSA اور کنسٹیبل محمد اظہر 806/c ، محمد دلشاد 1596/c ، محمد یوسف 76/c ، محمد طارق 1124/C، عبدالرحیم PSA اور محمد طارق PSA نے بے گناہ لوگوں کو ڈرا دھمکا کر کے ، بلیک میل کر کے طمع نفسانی کی خاطر ناجائز طور پر پیسے لے کے سرکاری ریکارڈ میں ردو بدل کر کے غیر قانونی فعل کیا ہے جس پر ان کے خلاف تھانہ سول لائن میںمقدمہ نمبر455/22زیر دفعہ468,471,386,148,149 اور420 ت پ درج کیا گیا ہے۔
ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان کا کہنا تھا کہ طمع نفسانی اور رشوت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے ایسی پریکٹس میں ملوث اہلکاران کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ سخت محکما نہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔عوامی وسماجی حلقوں نے ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان کے اس ایکشن لینے کے اقدام کوسراہا ہے اور ساتھ ہی مطالبہ کیا ہے یہ تو چند کردار ہیں جوسامنے آئے ہیں ان کے پیچھے چھپے گینگز کو بے نقاب کرکے انہیں بھی قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔

Shares: