پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ملک ظفر اور عامر نواز کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں مقدمہ درج

لاہور،باغی ٹی وی (ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ملک ظفر اور عامر نواز کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں مقدمہ درج
اینٹی کرپشن پنجاب نے تحریک انصاف بہاؤلپور کے ضلعی صدر ملک مظفر سمیت سابق ایم پی اے عامر نواز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سابق ایم پی ایز ملک مظفر اور عامر نواز کے خلاف سرکاری اراضی، کلاس فور کی آسامیوں پر رشوت کی وصولی اور خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق سابق ایم پی اے ملک مظفر نے تحصیل چشتیاں شہر میں تھانہ سٹی روڈ کے ماسٹر پلان کے مطابق سرکاری رقبہ پلاٹ نمبر 33,32 اور34پر ناجائز قبضہ کیا ہو اہے۔ ملزم نے تھانہ سٹی روڈ پر پلاٹ نمبر34پر پی ٹی آئی پارٹی دفتر بنایا ہے جبکہ پلاٹ نمبر32اور 33 پر غیر قانونی پٹرول پمپ بھی بنا رکھا ہے۔ ملزم ملک مظفر نے تھانہ سٹی روڈ کے سرکاری اراضی پر کمرشل دکانیں تعمیر کرکے کرایے پر دے رکھی ہیں۔ ملزم ملک مظفرنے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کررکھا ہے، خزانہ میں کوئی چیز جمع نہ کرائی اورسرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق سابق ایم پی اے عامر نواز نے حلقہ پی پی 256 میں پٹواری گلزار احمد سے ملی بھگت کرکے موضع خان بیلہ میں سرکاری اور سید خالد محمود کی ملکیتی اراضی پرناجائز قبضہ کرکے مکان اور ڈیرہ تعمیر کر لیا ہے۔ ملزم عامر نواز اور پٹواری گلزار احمد نے مختلف مواضعات میں اپنے فرنٹ مینوں محمود الحسن اور عبدالطیف کے نام بے نامی جائیداد منتقل کروارکھی ہیں اور ناجائز قبضہ کیے ہوئے ہیں۔ ملزم سابق ایم پی اے عامر نواز پر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ میں کلاس فور کی بھرتیوں کے عوض چھ لاکھ روپے فی آسامی جبکہ ترینڈا صوئے خان میونسپل کمیٹی میں بھرتیوں کے عوض بھی فی آسامی چھ لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔ ملزم عامر نواز نے زیادہ ترآسامیوں پر اپنے رشتہ داروں کو بھرتی کیا ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے ملک مظفر اور عامر نواز کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اورملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Leave a reply