راولپنڈی میں صحافیوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے حملہ علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران صحافیوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے حملہ کر دیا۔
شوکت خانم اسپتال کے فنڈز اور امریکا میں علیمہ خان کی جائیدادوں سے متعلق سوال پر ورکرز نے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد میڈیا نمائندگان نے ان کی گفتگو کا بائیکاٹ کردیا۔تشدد کا نشانہ بننے والے صحافی طیب بلوچ نے تھانہ صدر بیرونی میں درخواست جمع کرائی جس پر علیمہ خان، پی ٹی آئی رہنما نعیم پنجھوتہ، انتصار ستی اور 40 نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ نمبر 1169/25 میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 506، 147، 149، 382 اور 427 شامل کی گئی ہیں۔
درخواست کے مطابق، نعیم پنجھوتہ نے للکارا کہ طیب بلوچ کو سوال کرنے کی سزا دو، جس کے بعد کارکنوں نے انہیں جکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ دورانِ واقعہ موبائل فون اور مائیک بھی توڑ دیا گیا، جبکہ صحافی فیصل حکیم اور اعجاز احمد کو بھی زد و کوب کیا گیا۔طیب بلوچ نے مؤقف اپنایا کہ علیمہ خان کو ان کی جائیدادوں سے متعلق سوال ناگوار گزرا، جس کے بعد ان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی اور آج طے شدہ منصوبے کے تحت حملہ کیا گیا۔
تشدد کے نتیجے میں طیب بلوچ سمیت دو صحافی زخمی ہوگئے جن کے کپڑے بھی پھٹ گئے، تاہم دیگر صحافیوں نے انہیں موقع سے بچایا۔ایس پی صدر نبیل کھوکھر، اے ایس پی زینب ایوب اور ایس ایچ او اعزاز عظیم نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور متعدد کارکنان کو گیٹ ون سے حراست میں لے لیا، تاہم زیادہ تر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اگست میں ترسیلات زر میں 6.6 فیصد اضافہ
صدر نے یو اے ای نیوی کمانڈر کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا
سندھ میں کل عام تعطیل کی افواہیں بے بنیاد، تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے
ایران سے جوہری معائنوں پر مذاکرات میں پیشرفت، آئی اے ای اے چیف پرامید
نواز اور مریم نواز سے بنگلادیشی مشیر کی ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق