ظلم کے خلاف آوازکیوں اٹھائی ؟ کراچی بحریہ ٹاؤن میں احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج

0
43

کراچی: ظلم کے خلاف آوازکیوں اٹھائی ؟ کراچی بحریہ ٹاؤن میں احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ،اطلاعات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کراچی میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 11 ملزم گرفتار کرلیے گئے۔

ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاون پرحملے کے بعد ایس ایس پی ملیر اور رینجرز نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی ، جس کے نتیجے میں بحریہ ٹاؤن میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، جس کے بعد ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ملزموں کے پاس پائپ، ڈنڈے اور آگ لگانے کا مواد موجود تھا ، ملزموں نے اے ٹی ایم سمیت تمام اشیا کو نقصان پہنچایا ، ملزموں نے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ اور شوروم کو لوٹنے کے بعد آگ لگائی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بحریہ ٹاؤن کراچی میں مشتعل افراد نے حملہ کیا اور جلاؤ گھیراوَ کے نتیجے میں بحریہ ٹاؤن کے اطراف حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے ،

دوسری طرف مظاہرین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ زمینوں سے جبری بے دخلی کے معاملے پر پاکستان پپپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کو معاونت اور سرپرستی حاصل ہے

Leave a reply