کراچی: کورنگی میں بینک کی کیش وین لوٹنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ 2 روز قبل کورنگی میں کیش وین لوٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں سفید کار میں سوار 5 ڈاکوؤں نے بینک کی کیش وین سے 97 لاکھ روپے لوٹے تھے،واردات میں ملوث 5 میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضے سے 35 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی نےبتایا کہ ملزمان کا 7 رکنی گروہ ہے جس کے 2 ارکان کو گرفتار کیا گیا اور باقی 5 کی تلاش جاری ہے، ملزمان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں اور ملزمان پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں، ملزمان سے 12 موبائل فون اور 2 پستول بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

کراچی :ہوٹلوں کو ہدف بنانے کا خطرہ،امریکی حکومت کے اہلکاروں پرعارضی پابندی عائد

بھارت کو ایشیائی کھیلوں کی سیاست میں بڑا دھچکہ، پاکستان کی سفارتی فتح

لکی مروت:مارٹر گولا پھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق،11 شدید زخمی،حالت تشویش ناک

Shares: