ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پولیس نے 27 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات اصل مالک کے حوالے کردئیے
تفصیل کے مطابق ڈی پی او ننکانہ اعجاز رشید نے 27 لاکھ روپے مالیت کے نقدی اور طلائی زیورات اصل مالک کے حوالے کر دیئے۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ عوامی جان و مال کا تحفظ میری اولین ترجیح ہے۔ ننکانہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دن رات سرگرم عمل ہے۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس ننکانہ نے اڑھائی سال قبل سانگلہ ہل میں ہونیوالی ڈکیتی کے مقدمہ کا سراغ لگا کر بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 27 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات برآمد کر لیے۔ گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ منیر عرف چھانگا، شہزاد مسیح، ذوالفقار اور احد شامل ہیں۔ ملزمان نے اڑھائی سال قبل تھانہ صدر سانگلہ ہل کے علاقہ چکنمبر 43 میں علی حماد چٹھہ کے گھر دوران واردات اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات و دیگر مال مسروقہ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔ گھر میں ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ تھانہ صدر سانگلہ ہل میں درج تھا۔ سی آئی اے پولیس ٹیم نے ڈی پی او اعجاز رشید کی ہدایت پر ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت سے گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے دوران واردات لوٹی ہوئی 27 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات برآمد کر لیے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او ننکانہ نے ملزمان سے برآمد ہونیوالی 24 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور ساڑھے 3 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات مدعی مقدمہ علی حماد چٹھہ کے حوالے کر دیئے۔ مدعی مقدمہ علی حماد چٹھہ نے لوٹی ہوئی رقم اور طلائی زیورات واپس ملنے پر ننکانہ پولیس کی کاوش کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا جبکہ ڈی پی او نے انچارج CIA تصور منیر اور ہمراہی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ عوامی جان و مال کا تحفظ اور سماجی خدمت اہم ذمہ داری ہے۔ ضلعی پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر اور مثالی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ PP/131 میاں اعجاز حسین بھٹی اور انچارج سی آئی اے تصور منیر بھی موجود تھے

Shares: