سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے بیوہ خاتون سے لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات ہتھیا لئے

ننکانہ صاحب میں سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے بیوہ خاتون سے لاکھوں روپے نقدی اور طلاٸی زیورات ہتھیا لٸے
باغی ٹی وی-( ننکانہ صاحب سے رپورٹ احسان اللہ ایاز)سابقہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر نے بیوہ خاتون سے لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات ہتھیا لیا مقدمہ درج
ہونے کے باوجود پولیس بااثر شخص کے خلاف کارواٸی سے گریزاں, بااثر اے ڈی پی پی انتقامی کارواٸیاں کرنے لگا, بیوہ خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور, متاثرہ خاندان کا وزیر اعلیٰ اور آٸی جی پنجاب سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ – ننکانہ صاحب کی رہاٸشی ثمن وردہ نے اپنی والدہ عذرہ پروین کے ہمراہ بتایا کہ وہ اپنی زمین کے کسی کیس کے سلسلہ میں اس وقت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد عباس سلیم کے پاس گٸے جس نے میری والدہ کو جھوٹے وعدے وعید کر کے اعتماد میں لیا اور 15 جنوری 2021 میں مجھ سے شادی کر کے ننکانہ میں ہی رہنے لگ گیا, انہوں نے الزام لگایا کہ عباس سلیم نے شادی کے کچھ دن بعد ہی سٹاک ایکسچینج میں اپنے کاروبار میں خسارے کا بہانہ کر کے میری بیوہ والدہ سے ساڑھے 14 لاکھ روپے نقدی اور مجھ سے ساڑھے پانچ تولے طلاٸی زیورات ہتھا لئے اور اپنے آباٸی علاقہ حجرہ شاہ مقیم چلا گیا اور واپس نہ آیا انہوں نے بتایا کہ عباس سلیم شادی کے 25 دن بعد واپس آیا اور بہانے سے گھر میں موجود سامان اٹھا کر لے گیا اور اس کے بعد واپس نہ آیا اور مجھے کراٸے کے مکان میں بے یارومدد گار چھوڑ دیا ثمن وردہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ عباس سلیم نے نکاح میں جھوٹ بولا کہ وہ کنوارہ ہے حالانکہ اس کے جوان بچے تھے جو اس کی پہلی بیوی کےہمراہ اس کے ساتھ ہی رہتے تھے انہوں نے بتایا کہ عباس سلیم ننکانہ صاحب سے تبادلہ کروا کر شاہ کوٹ چلا گیا جہاں اس نے تحصیل کچہری میں عدالتی اہلمد اقراء بشیر کو گریڈ 16 میں نوکری کا جھانسہ دے کر چار لاکھ روپے ہتھیا لٸے جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ عباس سلیم نے اس کے بعد سانگلہ ہل اور اب قصور تبادلہ کروا لیا ہے جہاں وہ لوگوں سے مبینہ طور پر فراڈ کررہا ہے،متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ پولیس باثر عباس سلیم کے خلاف کوٸی کارواٸی نہیں کرتی جس کی وجہ سے وہ متاثرہ افراد اور ان کے قریبی عزیزوں کے خلاف جھوٹے مقدمات اور جھوٹی درخواستیں دیتا ہے تاکہ کوٸی اس کے خلاف قانونی کارواٸی کی ہمت نہ کرے, ثمن وردہ کے مطابق عباس سلیم نے اسے اب طلاق دے دی ہے مگر اس کا حق مہر اور تحفہ میں دیاجانے والا پانچ مرلے کا پلاٹ دینے سے انکاری ہے متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ انصاف کے حصول کے لٸے ہر فورم پر جاچکے ہیں مگر کہیں بھی اس بااثر شخص کے خلاف کارواٸی نہیں ہورہی انہوں نے وزیراعلیٰ اور آٸی جی پنجاب سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے

Comments are closed.