Category: اہم خبریں

  • عید کی چھٹیاں ختم، مریم آج کرے گی نواز شریف سے ملاقات

    عید کی چھٹیاں ختم، مریم آج کرے گی نواز شریف سے ملاقات

    سابق وزیراعظم نواز شریف سے عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد آج ملاقات کا دن مقرر کیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں جمعرات کو نواز شریف سے ملاقات کا دن مقرر ہے لیکن عید کی چھٹیوں کی وجہ سے نواز شریف سے کسی کو ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئ. ان چھٹیاں ختم ہونے کے بعد نواز شریف سے آج ملاقات کا دن مقرر کیا گیا ہے. آج مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور دیگر پارٹی رہنما نواز شریف سے ملاقات کریں گے. ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق محکمہ داخلہ اورجیل حکام کے ایس او پی کے مطابق ملاقات کرائی جائے گی ۔

  • شمالی وزیرستان، 4 فوجی افسران کی شہادت پر عمران خان، عارف علوی، زرداری، شہباز شریف و دیگر کا اظہار تعزیت

    شمالی وزیرستان، 4 فوجی افسران کی شہادت پر عمران خان، عارف علوی، زرداری، شہباز شریف و دیگر کا اظہار تعزیت

    شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ سے فوجی گاڑی ٹکرانے سے پاکستانی فوج کے تین اعلیٰ افسران سمیت ایک جوان کے شہید ہونے پر وزیر اعظم عمران خان، صدر پاکستان ڈآکٹر عارف علوی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق شمالی وزیرستان میں کل جمعہ کے دن فوجی گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے پاک فوج کے تین اعلیٰ افسران اور ایک جوان شہید ہو گیا تھا. آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ، میجر معیز مقصود بیگ، کیپٹن عارف اللہ اور لانس حوالدار ظہیر شامل ہیں۔ شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ کے علاقے کریم آباد سے بتایا گیا ہے. اس واقعہ میں‌ پاک فوج کے چار جوان زخمی بھی ہوئے ہیں. پچھلے ایک ماہ میں‌ تخریب کاری اور دہشت گردی کے واقعات میں‌ دس جوان شہید اور 35 زخمی ہوئے ہیں.

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ اسی علاقہ میں پیش آیا جہاں فورسز نے چند روز قبل کارروائی کر کے کچھ سہولت کاروں کو گرفتار کیا تھا۔ دہشت گردوں نے خر کمر میں بارودی سرنگ سڑک پر نصب کررکھی تھی۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، سابق صدر آصف علی زرداری، مسلم لیگ ن کے صدر میاں‌ شہباز شریف اور وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے فوجی گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجہ میں تین افسران اور ایک جوان کی شہاد ت پر گہرے رنج و غم کا اظہا رکیا ہے. انہوں‌ نے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء‌کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی جوانوں‌کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے.

    سیاسی و مذہبی قائدین نے پاک فوج کی قربانیوں‌ پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا ہے کہ بعض‌ پاکستان دشمن قوتیں‌ قبائلی علاقوں‌ کے غیور عوام کو بھڑکانے کی کوششیں‌ کر رہی ہیں. ریاست ان عناصرکو کسی صورت ملکی امن امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔ پوری پاکستانی قوم شرپسند عناصر اور قوتوں کی طرف سے کی جانے والی سازشوں‌کے خلاف متحد و بیدار ہے. پاکستان کا امن برباد کرنے کی کوششیں‌کسی طور کامیاب نہیں‌ ہونے دیں‌ گے.

  • زیارت میں پکنک پوائنٹ پر دھماکہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں‌ بحق

    زیارت میں پکنک پوائنٹ پر دھماکہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں‌ بحق

    زیارت میں پکنک پوائنٹ خرواری بابا کے مقام پر گاڑی میں دھماکہ ہوا ہسے جس میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں‌ بحق ہو گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر زیارت میجر کبیر زرکون کا کہنا ہےکہ دھماکہ میں چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں. ان کا کہنا تھاکہ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو زیارت منتقل کر یا گیا ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے سیاحوں کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے۔

    اے سی زیارت میجر کبیر کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے سیاح عید گزارنے زیارت آئے تھے. ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس دھماکہ کو سلنڈر دھماکہ قرار دیا جارہا ہے تاہم اس واقعہ سے متعلق مزید مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • بول ٹی وی کی مہم، سینئر صحافیوں کا پیمرا سے نوٹس لینے کا مطالبہ، فواد چوہدری کا قانونی کاروائی کا اعلان

    بول ٹی وی کی مہم، سینئر صحافیوں کا پیمرا سے نوٹس لینے کا مطالبہ، فواد چوہدری کا قانونی کاروائی کا اعلان

    بول ٹی وی اور فواد چوہدری کے درمیان چند دنوں سے جاری لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے اور مختلف صحافتی حلقوں کی جانب سے پیمرا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بول ٹی وی کی جانب سے شروع کی گئی بے بنیاد مہم کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے خلاف کاروائی کرے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی اور اینکر حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بول نیٹ ورک نے صرف وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے خلاف ہی مہم شروع نہیں کی بلکہ چار ٹی وی چینلز جیو، دنیا، ڈان اور ایکسپریس کے خلاف بھی ماضی میں گستاخی کے الزامات لگائے گئے تھے مگر عدالت میں مجھ سمیت بعض دیگر صحافیوں کے خلاف وہ عدالت میں کسی طرح کا بھی الزام ثابت کرنے میں ناکام رہے تھے۔ اسی طرح دیگر کئی صحافیوں نے بھی بول ٹی وی کی طرف سے شروع کی گئی مہم پر اسے تنقیدکا نشانہ بنایا ہے۔

    یاد رہے کہ سینئر صحافی سمیع ابراہیم نے چند دن قبل ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف کے اندر سے بعض لوگ سازش کر رہے ہیں جن میں فواد چوہدری پیش پیش ہیں اور ان کا پیپلز پارٹی سے رابطہ بھی ہے۔صحافی سمیع ابراہیم کے اس دعویٰ پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے انتہائی سخت ٹویٹس کی تھی جبکہ اب فواد چوہدری نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ سمیع ابراہیم اور ان کے مالکوں کے خلاف امریکہ میں قانونی کاروائی کا آغاز بھی کر رہے ہیں۔

  • پاک سری لنکا کرکٹ میچ، محکمہ موسمیات انگلینڈ نے شائقین کو مایوس کر دیا

    پاک سری لنکا کرکٹ میچ، محکمہ موسمیات انگلینڈ نے شائقین کو مایوس کر دیا

    ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں‌ کے مابین میچ تاحال شروع نہیں‌ ہو سکا، موسم خراب ہے اور بارش مسلسل جاری ہے. جوں‌ جوں‌ وقت گزرتا جارہا ہے کرکٹ شائقین میں‌ بے چینی کی لہر بڑھتی جارہی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شام سات بجے تک انتظار کیا جائے گا اگر بارش رک جاتی ہے تو دونوں ٹیمیں‌ بیس بیس اوورز کا میچ کھیلیں‌ گی. ابھی یہ خبریں‌ آرہی تھیں‌ کہ اسی دوران محکمہ موسمیات انگلینڈ‌ کا یہ بیان بھی منظرعام پر آگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند گھنٹے تک بارش رکنے کا کوئی امکان نہیں‌ ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بارش مزید تیز ہونے کا اندیشہ ہے. محکمہ موسمیات کے اس اعلان کو مدنظر رکھا جائے تو دونوں ٹیموں‌ کے مابین میچ مشکل نظر آتا ہے اور آئی سی سی کی جانب سے اس میچ کے منسوخ ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہو گئے ہیں. اس صورتحال پر کرکٹ شائقین مایوس اور پریشان نظر آتے ہیں.

    آئی سی سی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر دونوں ٹیموں‌ کے مابین میچ نہ ہوا تو پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا. واضح‌ رہے کہ پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ‌ نے میچ نہ ہونے کو پاکستان کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آج کے میچ کیلئے فیورٹ تھی.

  • سات بجے تک بارش رک گئی تو پاکستان سری لنکا میچ کتنے اوور کا ہو گا؟ آئی سی سی نے اعلان کر دیا

    سات بجے تک بارش رک گئی تو پاکستان سری لنکا میچ کتنے اوور کا ہو گا؟ آئی سی سی نے اعلان کر دیا

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج برسٹل میں کھیلے جانے والے میچ کے منسوخ‌ ہونے کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے. اس وقت صورتحال یہ ہے کہ میچ مسلسل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے اور دونوں‌ ٹیمیں‌ ابھی تک ہوٹل میں‌ ہی موجود ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپور‌ٹ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج کا میچ دوپہر اڑھائی بجے شروع ہونا تھا لیکن بارش مسلسل ہو رہی ہے اور ابھی تک دونوں‌ ٹیموں‌ کے مابین کھیل کے سلسلہ میں‌ ٹاس بھی نہیں‌ ہو سکا ہے. میچ کے حوالہ سے آئی سی سی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارش کے رکنے کا انتظار شام سوا سات بجے تک کیا جائے گا. اس دوران اگر بارش رک جاتی ہے تو 20 ،20 اوورز کا میچ کھیلا جائے گا لیکن اگر بارش نہ رکی تو میچ منسوخ کر کے پاکستان اور سری لنکا دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا ۔

    یا د رہے کہ پاکستان نے گزشتہ میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں شاندار کم بیک کیا اور بڑی بڑی ٹیموں کو خبردار کر دیاہے تاہم اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں دردناک شکست کا سامنا کرناپڑا تھا ۔

  • پاکستان، سری لنکا کرکٹ میچ تاخیر کا شکار، وکٹ اور اطراف سے کورز تاحال نہیں‌ ہٹائے جاسکے

    پاکستان، سری لنکا کرکٹ میچ تاخیر کا شکار، وکٹ اور اطراف سے کورز تاحال نہیں‌ ہٹائے جاسکے

    برسٹل میں ورلڈ کپ کا پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جانے والا میچ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے. اس وقت بھی مطلع ابر آلود ہے اور وکٹ اوراس کے اطراف سے کورزتاحال نہیں ہٹائے جاسکے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا دونوں ٹیموں کے2،2 میچز میں2،2 پوائنٹس ہیں. پاکستانی کرکٹ‌ ٹیم کے سابق سینئر کھلاڑی محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بالفرض اگر میچ نہیں ہوتا تو ایک پوائنٹ کانقصان ہو سکتا ہے. اسی طرح‌ ایک اور سینئر کھلاڑی عبدالرزاق نے کہا ہے کہ کم اوورز کا میچ بھی ہو تو ہمارے لیے اچھا ہے.

    پاکستان سری لنکا کرکٹ میچ تاخیر کا شکار ہونے پر شائقین افسردہ دکھائی دیتے ہیں. اگر بارش ہوئی تو دونوں‌ ٹیموں‌ کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا.

  • مودی کی پاکستان دشمنی، برسراقتدار آتے ہیں‌ اسرائیل سے کیا معاہدہ کر لیا؟ بڑی خبر آ گئی

    مودی کی پاکستان دشمنی، برسراقتدار آتے ہیں‌ اسرائیل سے کیا معاہدہ کر لیا؟ بڑی خبر آ گئی

    بھارت نے اسرائیل سے 300 کروڑ روپے مالیت کا نیا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت مزید سپائس بم خریدے جائیں گے. ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے دوبارہ برسراقتدار آتے ہی یہ پہلا معاہدہ ہے جو پاکستان دشمنی میں‌ اسرائیل سے کیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہندوستانی فضائیہ اور اسرائیلی دفاعی ساز و سامان بنانے والی کمپنی رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز کے درمیان معاہدے طے پایا ہے جس کے تحت بھارت 100 اسپائس بم مزید خریدے گا۔ یہ وہی بم ہیں جو مبینہ طور پر بھارتی فضائیہ نے 26 فروری کو رات کی تاریکی میں نام نہاد سرجیل سٹرائیک کا دعویٰ کرتے ہوئے پاکستانی علاقے بالاکوٹ میں گرائے تھے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کا دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد یہ پہلا فوجی معاہدہ ہے جوکہ اسرائیل کے ساتھ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں‌ بتایا گیا ہے کہ بھارت نے ہنگامی طور پر ان بموں کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے جو رواں سال کے آخر تک ہندوستانی فضائیہ کو مل جائیں گے۔

    واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ نے فروری میں‌ بالا کوٹ میں‌ پانچ سپائس بم گرائے تھے اور نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کیا تھا جس کے جواب میں پاکستانی ایئر فورس نے دو بھارتی طیارے تباہ کر دیے تھے. پاکستان میں‌ محکمہ جنگلات کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے خلاف بالا کوٹ میں‌ چند درختوں کے جل جانے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا.

  • تیل بردار جہازوں پر حملوں میں کون ملوث ہے؟ مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ اقوام متحدہ میں‌ پیش کر دی گئی

    تیل بردار جہازوں پر حملوں میں کون ملوث ہے؟ مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ اقوام متحدہ میں‌ پیش کر دی گئی

    متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور ناروے کی طرف سے تیل کے چار جہازوں‌ کو نشانہ بنائے جانے سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں‌ پیش کر دی گئی ہے جس میں‌ کہا گیا ہے کہ ان حملوں‌ میں ریاستی عناصر کا ہاتھ تھا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیقاتی رپورٹ‌ کل جمعرات کو پیش کی گئی ہے. متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ امکانی طور پر سمندر میں تیل بردار جہازوں پر ہونے والے حملوں میں ریاستی عنصر ملوث ہے۔ 12 مئی کو ہونے والے حملے مربوط، سوچے سمجھے اور منظم آپریشن تھے۔ یو این کو پیش کردہ رپورٹ میں‌ متحدہ عرب امارات نے یہ نہیں بتایا کہ اس کے خیال میں ان حملوں میں کون ملوث ہے تاہم امریکہ نے ان حملوں کا الزام ایران پرعائد کیا ہے جبکہ تہران نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ حملے 12 مئی کو متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود میں فجیرہ کے مشرق میں آبنائے ہرمز سے کچھ دور ہوئے تھے۔ متحدہ عرب امارات کے مطابق چار تیل بردار بحری جہازوں پر تخریب کارانہ حملے تھے جس میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی مگر سعودی عرب نے کہا تھا کہ اس کے دو جہازوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ تیسرا تیل بردار جہاز ناروے جبکہ چھوتھے کا تعلق متحدہ عرب امارات سے تھا۔

    امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ اب یہ بات واضح‌ ہو چکی ہے کہ ان حملوں کے پیچھے ایران ہے۔ امریکہ ان حملوں کو اپنے اور اپنے اتحادیوں کے خلاف جاری بڑی مہم کا ایک حصہ قرار دے رہا ہے۔ ایرانی وزارت کارجہ سے امریکی الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے. ایرانی پارلیمنٹ کے رکن حشمت اللہ فلاحت بیشہ نے کہا ہے کہ فجیرہ بندرگاہ کے قریب جہازوں پر ’’تخریب کاروں کا تعلق کسی تیسرے ملک‘‘ سے ہو سکتا ہے جبکہ سپاہ پاسداران انقلاب کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ فجیرہ کے قریب بین الاقوامی سمندر میں تیل کے چار جہازوں پر حملے’’مزاحمت کار بیٹوں‘‘ کا کارنامہ ہے۔ یاد رہے کہ مزاحمت کار بیٹوں کی اصطلاح ایرانی حکومت کے سیاسی اور فوجی عہدیداروں کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ ایرانی صحافت میں یہ اصطلاح دنیا بھر کے مختلف ملکوں میں سرگرم ایرانی ملیشیا ؤں کے لئے بھی استعمال ہوتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ بولٹن نے 29مئی کو کہا تھا کہ تیل سے بھرے یو اے ای، سعودی عرب اور ناروے کے جہازوں کو نشانہ بنا کر تباہ کرنے کے لیے سمندر میں مبینہ طور پر ایران نے بارودی سر نگ بچھائی تھی لیکن دوسری جانب ایران اس کی تردید کرتا ہے. واضح رہے کہ 12مئی کو سعودی عرب کے دو ،ایک اماراتی اور ایک نارویجیائی تیل کے جہاز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ تیل

  • شہباز شریف 9 جون اتوار کو پاکستان آئیں گے، سلمان شہباز کے بعد مریم اورنگ زیب نے بھی تصدیق کر دی

    شہباز شریف 9 جون اتوار کو پاکستان آئیں گے، سلمان شہباز کے بعد مریم اورنگ زیب نے بھی تصدیق کر دی

    مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف 9 جون کو پاکستان واپس پہنچیں‌ گے. ان کے صآحبزادے سلمان شہباز کے بعد مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے بھی ان کی واپسی کی خبروں کی تصدیق کر دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگ زیب کا کہنا ہےکہ شہباز شریف اتوار کی صبح چار بج کر پچاس منٹ پر وطن واپس آئیں‌ گے. ترجمان مسلم لیگ ن سے قبل سلمان شہباز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعہ اپنے والد کی واپسی کی خبر دی تھی.

    مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ دو درجن جھوٹ بولنے والے ترجمانوں میں سے نصف نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں. شہباز شریف کی وطن واپسی سے حکومت اور اس کے ترجمان ایک مرتبہ پھر جھوٹے ثابت ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ شہباز شریف کی لندن موجودگی کے دوران یہ باتیں کی جاتی رہی ہیں‌ کہ اب وہ واپس نہیں‌ آئیں‌ گے.