مزید دیکھیں

مقبول

شمالی وزیرستان، 4 فوجی افسران کی شہادت پر عمران خان، عارف علوی، زرداری، شہباز شریف و دیگر کا اظہار تعزیت

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ سے فوجی گاڑی ٹکرانے سے پاکستانی فوج کے تین اعلیٰ افسران سمیت ایک جوان کے شہید ہونے پر وزیر اعظم عمران خان، صدر پاکستان ڈآکٹر عارف علوی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق شمالی وزیرستان میں کل جمعہ کے دن فوجی گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے پاک فوج کے تین اعلیٰ افسران اور ایک جوان شہید ہو گیا تھا. آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ، میجر معیز مقصود بیگ، کیپٹن عارف اللہ اور لانس حوالدار ظہیر شامل ہیں۔ شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ کے علاقے کریم آباد سے بتایا گیا ہے. اس واقعہ میں‌ پاک فوج کے چار جوان زخمی بھی ہوئے ہیں. پچھلے ایک ماہ میں‌ تخریب کاری اور دہشت گردی کے واقعات میں‌ دس جوان شہید اور 35 زخمی ہوئے ہیں.

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ اسی علاقہ میں پیش آیا جہاں فورسز نے چند روز قبل کارروائی کر کے کچھ سہولت کاروں کو گرفتار کیا تھا۔ دہشت گردوں نے خر کمر میں بارودی سرنگ سڑک پر نصب کررکھی تھی۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، سابق صدر آصف علی زرداری، مسلم لیگ ن کے صدر میاں‌ شہباز شریف اور وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے فوجی گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجہ میں تین افسران اور ایک جوان کی شہاد ت پر گہرے رنج و غم کا اظہا رکیا ہے. انہوں‌ نے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء‌کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی جوانوں‌کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے.

سیاسی و مذہبی قائدین نے پاک فوج کی قربانیوں‌ پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا ہے کہ بعض‌ پاکستان دشمن قوتیں‌ قبائلی علاقوں‌ کے غیور عوام کو بھڑکانے کی کوششیں‌ کر رہی ہیں. ریاست ان عناصرکو کسی صورت ملکی امن امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔ پوری پاکستانی قوم شرپسند عناصر اور قوتوں کی طرف سے کی جانے والی سازشوں‌کے خلاف متحد و بیدار ہے. پاکستان کا امن برباد کرنے کی کوششیں‌کسی طور کامیاب نہیں‌ ہونے دیں‌ گے.