Category: راولپنڈی

  • راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ سے متعلق بڑی خبر آگئی

    راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ سے متعلق بڑی خبر آگئی

    راولپنڈی :رنگ روڈ منصوبہ 2021 ء میں مکمل ہوگا چئیرمین آر ڈی اے عارف عباسی کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق سے ملاقات, عارف عباسی نے نعیم الحق کو رنگ روڈ منصوبہ سے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی بھی موجود تھے. چیئر مین آر ڈی اے عارف عباسی نے نعیم الحق وزیر اعظم کے معاون خصوصی کو بتایا کہ پنجاب حکومت خواہاں ہے کہ اس منصوبہ کو جلد شروع کیا جائے, انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ 38 کلو میٹر پر محیط ہوگا یہ روات سے موٹروے کو ترنول سے ملائے گا اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جا کر ختم ہوگااور اس پر 97-975 ملین طے ہوا تھا اور جس طرح اس کا نقشہ پاس ہوا تھا اسی طرز پر یہ تعمیر ہوگا اس میں کوئی ردو بدل نہیں کیا جائے گا, انہوں نے کہا اس منصوبہ میں 6 پل ,22 پلیاں 10 ہیڈ اوور بریج, تین انٹرچینج شامل ہونگے. عارف عباسی نے بتایا کہ ٹریفک کے بہاؤ کو ختم کرنے کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹیز ,ہسپتال, ایجوکیشن ادارے اور کمرشل ایریاز بھی تعمیر کئے جائیں گے اس کے لئے ہول سیل مارکیٹ بھی رنگ روڈ کی طرف منتقل کردی جائے گی. عارف عباسی نے بتایا کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے اس منصوبے کو سراہا اور آئندہ ہفتے وزیر اعظم کو آگاہ کرنے کا عندیہ دیا. یاد رہے س منصوبے کا اعلان شہباز شریف سابق وزیر اعلٰی کے دور میں ہوا اور 2019 فروری میں منصوبہ پر کام شروع ہونا تھا لیکن تاحال کام جاری نا ہوسکا

  • راولپنڈی پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد

    راولپنڈی پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد

    راولپنڈی: انسپکٹرجنرل آف پولیس،پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کے احکامات کے مطابق پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں جنرل پریڈ کا انعقادکیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پی پنجاب کے احکامات کے مطابق اورسٹی پولیس آفیسرراولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل پریڈ میں پولیس کے چاق وچوبند دستوں نے ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی سید علی اکبر کو سلامی پیش کی۔جنرل پریڈ کے دوران راولپنڈی پولیس کے دیگر افسران ایس پیز، اے ایس پیز/ ایس ڈی پی اوز،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز راجہ طفیور اختراورایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ جنرل پریڈ کے دوران ضلعی پولیس،ایلیٹ فورس، ڈولفن سکارڈ اورسٹی ٹریفک پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی سید علی اکبر کو سلامی پیش کی۔ جنرل پریڈ کا مقصد پولیس فورس کے جوانوں کو جسمانی و ذہنی طور پرمضبوط رکھنا ہے۔

  • راولپنڈی جج نے وکیل کا سر پھاڑ دیا

    راولپنڈی جج نے وکیل کا سر پھاڑ دیا

    راولپنڈی:کچہری میں جج اور وکیل کے درمیان جھگڑا,سول جج شوکت حیات نے وکیل کا سر پھاڑ دیا,واقعہ کے بعد سول جج موقع سے فرار وکلاء کا احتجاج ,وکلاء نے واقع کے خلاف کل منگل کے روز ہڑتال کا اعلان کردیا باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق جج شوکت حیات اور وکیل فیصل قریشی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور جج نے پیپر ویٹ اٹھا کر وکیل کا سر پھاڑ دیا

  • ن کو مریم نے توڑا،جو بھی ن لیگ سے‌آنا چاہتا ہے اس کو آشیانہ دیں گے، فواد چودھری

    ن کو مریم نے توڑا،جو بھی ن لیگ سے‌آنا چاہتا ہے اس کو آشیانہ دیں گے، فواد چودھری

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ چھانگا مانگا کی سیاست تب ہو جب ہم لوگوں کو بلا رہے ہیں، مسلم لیگ ن کے لوگوں کو توڑنے میں مریم نواز کا کردارہے. لوگوں کو سمجھ نہیں آ رہی کہ مریم نواز کو فالو کرنا ہے یا شہباز شریف کو، شہباز شریف نے اسمبلی میں میثاق معیشت کی پیشکش کی تو خواجہ‌آصف نےسب سے زیادہ ڈیسک بجائے، مسلم لیگ ن کے اندر اختلافات ہیں اور وہ ٹوٹ رہے ہیں. جو جو مسلم لیگ ن سے آنا چاہتا ہے اس کو آشیانہ دیں گے.

     

    پاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ کون؟ فواد چودھری نے ایسی بات کہہ دی کہ …

    عمران خان نے کہا تھارلاوَں گا رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا، فواد چودھری

    اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ خوشی ہے زرداری صاحب کوایک اورکیس میں گرفتارکیا گیا ہے، دس سالوں میں لیا گیا قرضہ کہاں گیا، فواد چودھری نے مزید کہا کہ کرپشن میں نیچے والے لیول میں بھی کمی آئی ہے، احتساب کا عمل پاکستان میں جاری ہے، اچھی گورننس دیں گے. نواز شریف اور زرداری شوگر مافیا کے لوگ ہیں، شوگرمافیا نے ملک میں زراعت کو تباہ کردیا.

    نہ‌ڈیل ہوگی نہ ڈھیل،اے پی سی کو اہمیت نہیں دیتے، فواد چودھری

    فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اداروں کو بہتر بنانا ہے. تا کہ ملک ،انڈسٹری اور عام آدمی ترقی کرے.

    شہباز شریف کی لمبی تقریر، فواد چودھری میدان میں آ گئے

    فواد چودھری نے مزید کہا کہ برآمدات بڑھانااوردرآمدات کم کرناحکومتی پالیسی ہے سندھ کو90ہزارکروڑروپےملےوہ کہاں گئے؟ بلوچستان کےنمائندوں کواربوں روپےدیےگئے،کہاں گئے، بلوچ سردارحقوق کاروناروتےہیں،بتائیں پیسےکہاں گئے،

    فواد چودھری کے خلاف قانونی کاروائی کا دیا حکم وہ بھی چیئرمین نیب نے

  • پنجاب کے بعد سندھ میں بھی فارورڈ بلاک بنے گا، وفاقی وزیر ایوی ایشن کا دعویٰ

    پنجاب کے بعد سندھ میں بھی فارورڈ بلاک بنے گا، وفاقی وزیر ایوی ایشن کا دعویٰ

    وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ چودھری نثار کو ان کے حلقے کے عوام نے آرام کا موقع دیا، وہ آرام کریں ، پنجاب کے بعد سندھ میں بھی فارورڈ بلاک بنے گا

    جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کے بیشتر اراکین اسمبلی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اپنے کیسزختم کروانے کیلیے حکومت کو بلیک میل کررہی ہے، اپوزیشن وہ پھول ہیں جو بن کھلے مرجھا گئے،اپوزیشن کیلیے ہر بار ذلت و رسوائی مقدر بنی

    وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ن لیگی اراکین اسمبلی کے نام سامنے آ گئے

    غلام سرور خان نے مزید کہا کہ چودھری نثار کو ان کے حلقے کے عوام نے آرام کا موقع دیا، وہ آرام کریں ، عوام کرپٹ سیاستدانوں کے لیے سڑکوں پر نہیں نکلیں گے،

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی اورنیشنل اسمبلی میں فارورڈ بلاک بننے جا رہا ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں بھی فارورڈ بلاک بنے گا . وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چیرمین سینیٹ کی تبدیلی کی باتیں چند دن میں ختم ہوجائینگی ،سب کااحتساب ہورہا ہے، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف ریفرنس میرٹ پر ہے

    نون لیگ میں ایم پی اے اور ایم این اے کے بعد سینیٹرز کا فاروڈ بلاک بھی سامنے آگیا، باغی کی خاص رپورٹ

    غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کےایماندارافراد کوحکومت ساتھ ملائےگی ،تین تین باریاں لگانے والے سارا ملبہ تحریک انصاف کی حکومت پرڈال رہے ہیں.

    واضح رہے کہ ن لیگ کے 15 اراکین اسمبلی نے بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی. لیگی ایم پی ایز کی وزیراعظم سے ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی. ن لیگی اراکین اسمبی کی ملاقاتوں کے بعد ن لیگ میں کھلبلی مچ گئی.

    حکومت نے ممبران کو خریدنے کیلئے کیا حکمت عملی طے کی ہے؟ رانا ثناء‌اللہ نے بڑا دعویٰ‌ کر دیا

  • آر ڈبلیو ایم سی اور البائراک نے صفائی اور انسداد ڈینگی مہم کا آغاز کردیا

    آر ڈبلیو ایم سی اور البائراک نے صفائی اور انسداد ڈینگی مہم کا آغاز کردیا

    راولپنڈی :ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک نے مشترکہ طور پر شہریوں کو صفائی کی اہمیت و افادیت اور ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے گزشتہ ہفتے میں خیابان سر سید ،بینظیر بھٹو ہسپتال ،راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اورجنرل بس سٹینڈ پیر ودھائی اورغوثیہ مسجد رحمن آباد میں صفائی آگاہی مہم کے دوران دکانداروں،شہریوں کو صحتمند معاشرے کے قیام کیلئے صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کا پیغام پہنچایا،اور صفائی کی اہمیت و افادیت اور انسداد ڈینگی مہم کیلئے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا, آر ڈبلیو ایم سی کے ترجمان نے کہا کہ کھلے عام کوڑا کرکٹ پھینکنے سے بیماریاں پھیلتی ہیں،ہم سب نے ملکر راولپنڈی کو صاف ستھرا اور ڈینگی فری سٹی بنانا ہے، ڈینگی سے ڈرنا نہیں اسکے خلاف لڑنا ہے،صفائی ستھرائی اپنا کر ہی اس موزی اور جان لیوا بیماری کو شکست دی جا سکتی ہے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک اس بیماری کیخلاف جاری مہم اور شہر کی صفائی یقینی بنانے کیلئے میں آپکے شانہ بشانہ کوشاں و پرعزم ہے،،شہری،دکاندار بھی صفائی اور انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ہماری کاوشوں میں ہاتھ بٹائیں،شہریوں نے صفائی کے لئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،انہوں نے ڈینگی اور صفائی سے متعلق آگاہی کی مہم کو ایک اچھی کاوش قراردیا اور کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہنا چائیے،تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شہری اس سے مستفید ہو سکیں اور ڈینگی کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

  • مری لفٹ کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا گروہ گرفتار

    مری لفٹ کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا گروہ گرفتار

    راولپنڈی :تھانہ مری پولیس نے لفٹ دیکر لوٹنے والا 6 رکنی گروہ گرفتار کر لیا
    نوسر باز گروہ میں 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں,ملزمان لفٹ دینے کے بہانے سے خواتین کو کیری ڈبہ میں بٹھاتے تھے
    کیری ڈبہ میں موجود خواتین اپنے دیگر ساتھیوں سے مل کر نوسرباز اور دھوکہ دہی سےلوٹ لیتی,گرفتار ملزمان میں طاہر خان،شمس الرحمن، مریم بی بی ،تانیہ بی بی ،ماریہ بی بی اور علیشاہ شامل ہیں
    ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے

  • سی پی او راولپنڈی کے حکم پر سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے مزید ڈولفن فورس تعینات

    سی پی او راولپنڈی کے حکم پر سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے مزید ڈولفن فورس تعینات

    راولپنڈی:سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کے احکامات پر مزید ڈولفن فورس کو مری تعنیات کر دیا گیا ہے,ڈولفن فورس مری آنے والے سیاحوں کی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے گی,مری میں سیزن کی وجہ سے سیاحوں کا رش بڑھ جاتا ہے، جن کے جان و مال کے تحفظ کے لئے مزید ڈولفن فورس کو مری تعنیات کیا گیا ہے
    راولپنڈی پولیس عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے

  • راولپنڈی بچے پر تشدد کا معاملہ,وفاق المدارس نے مدرسہ سے الحاق ختم کردیا

    راولپنڈی بچے پر تشدد کا معاملہ,وفاق المدارس نے مدرسہ سے الحاق ختم کردیا

    راولپنڈی :وفاق المدارس نے بچے پر تشدد کی اطلاع ملتے ہی مدرسہ کا الحاق ختم کر دیا,تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئ, تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے ایک مدرسہ میں طالبعلم پر تشدد کا وفاق المدارس نے سخت نوٹس لے لیا,مدرسہ کا الحاق فی الفور ختم کردیاگیا,وفاق المدارس نے مقامی علماء کرام پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی-ناظم دفتر وفاق المدارس مولانا عبدالمجید نے واضح کیا کہ وفاق المدارس کی طرف سے بچوں پر تشدد اور مار پیٹ کی سختی سے ممانعت ہے اور مار پیٹ کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے-انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ افسوس ناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے-انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے مدارس میں سے کسی کے بارے میں بھی کوئ شکایت موصول ہو تو تحقیق کے بعد سخت تادیبی کارروائی کی جاتی ہے.

  • سوشل میڈیا پروائرل بچے پر تشدد کی ویڈیو کا ڈراپ سین,قاری کو حراست میں لے لیا گیا

    سوشل میڈیا پروائرل بچے پر تشدد کی ویڈیو کا ڈراپ سین,قاری کو حراست میں لے لیا گیا

    ‏راولپنڈی "سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مطلوبہ مدرسہ کو ٹریس کرکےمعصوم بچے پر تشدد کرنے والے درندہ صفت شخص کو گرفتار کرلیا۔ ویڈیو میں بچے کو سزا کے طور پرالٹا لٹکایا گیا تھا۔سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کا سوشل میڈیا پر بچے پر ہونے والے بہیمانہ تشدد کی وائرل ویڈیو کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈویژنل ایس پیز کو مسجد و مدرسہ کا تعین کرکے ذمہ دارران کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کیے۔ جس پر راولپنڈی پولیس نے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مدرسہ تعلیم القرآن اسلامی اکیڈمی ڈھوک کشمیریاں جو کہ تھانہ صادق آباد کی حدود میں واقع ہے ٹریس کرلیا۔ بچے پر تشدد کرنے والے ملزم معلم نور محمد کو گرفتار کرکے تھانہ صادق آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج رجسٹر کیا جارہا ہے۔
    یاد رہے باغی ٹی وی نے کچھ ہی گھنٹے قبل سی پی او راولپنڈی کی طرف سے نوٹس لینے کی خبر لگائی تھی .
    لنک:سی پی او راولپنڈی نے مدرسہ کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا