سوشل میڈیا پروائرل بچے پر تشدد کی ویڈیو کا ڈراپ سین,قاری کو حراست میں لے لیا گیا

0
60

‏راولپنڈی "سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مطلوبہ مدرسہ کو ٹریس کرکےمعصوم بچے پر تشدد کرنے والے درندہ صفت شخص کو گرفتار کرلیا۔ ویڈیو میں بچے کو سزا کے طور پرالٹا لٹکایا گیا تھا۔سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کا سوشل میڈیا پر بچے پر ہونے والے بہیمانہ تشدد کی وائرل ویڈیو کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈویژنل ایس پیز کو مسجد و مدرسہ کا تعین کرکے ذمہ دارران کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کیے۔ جس پر راولپنڈی پولیس نے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مدرسہ تعلیم القرآن اسلامی اکیڈمی ڈھوک کشمیریاں جو کہ تھانہ صادق آباد کی حدود میں واقع ہے ٹریس کرلیا۔ بچے پر تشدد کرنے والے ملزم معلم نور محمد کو گرفتار کرکے تھانہ صادق آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج رجسٹر کیا جارہا ہے۔
یاد رہے باغی ٹی وی نے کچھ ہی گھنٹے قبل سی پی او راولپنڈی کی طرف سے نوٹس لینے کی خبر لگائی تھی .
لنک:سی پی او راولپنڈی نے مدرسہ کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا

Leave a reply