باغی ٹی وی .ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)حالیہ بارشوں کے بعد چاروں تحصیلوں کے مختلف دیہاتوں میں مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کےٹیکے لگائے گئے
تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اینیمل ھسبنڈری ٹھٹھہ منیر احمد جعفرانی نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئی کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد ٹھٹھہ کی چاروں تحصیلوں کے مختلف گاؤں دیہاتوں میں مال مویشیوں میں مختلف بیماریوں کے بچاؤ کے لئے ٹیکے لگائے گئے ہیں اور اب تک چھوٹے بڑے جانوروں کو پیٹ جگر اور کیڑوں کے مجموعی طور پر تین لاکھ ستانوے ھزار اور لاکھوں کی تعداد میں مختلف بیماریوں کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ڈاکٹر منیر جعفرانی نے مزید کہا کہ جانوروں کا مفت علاج دوائیں اور ٹیکے کوہستانی علاقے گاؤں منگرخان پلیجو، حسن پلیجو براد آباد اسحاق گوٹھ الھبخش برفت، قادر بخش، شربت خان مری، یعقوب سموں، پیر سکندر شاھ سمیت دیگر مختلف گاؤں دیہاتوں میں علاج و دوائیاں دی گئی ہیں جبکہ ہم نے مختلف ٹیمیں بنائی ہوئی ہیں جو کہ جانوروں کے علاج میں مصروف عمل ہیں

Shares: