ننکانہ : بین الاضلاعی مویشی چور و ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا گیا
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ڈی پی او سردار موارہن خان کی ہدایت پر ننکانہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور عوام جان و مال کے تحفظ میں دن رات مصروف عمل ہے
پولیس مقابلے میں مارے جان والے انٹر نیشنل ڈکیت حاکم عرف حاکو کی بین الاضلاعی مویشی چور و ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا گیا
ڈی پی او ننکانہ کی ہدایت پر ننکانہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ میں دن رات مصروف عمل ہے پولیس مقابلے میں مارے جانے والا انٹر نیشنل ڈکیت حاکم عرف حاکو کی بین الاضلاعی مویشی چوروں ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا گیا
ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ سید والہ رانا سجاد اکبر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ ایس ایچ او تھانہ سید والا کا کہنا تھا کہ مویشی چور و ڈکیت گینگ ڈکیتی، چوری، قتل اور اغواء سمیت دیگر سنگین مقدمات میں اشتہاری تھے۔ ڈکیت گینگ کی گرفتاری ضلعی پولیس کے لیے سوالیہ نشان بنی ہوئی تھی۔ ڈی پی او ننکانہ سردار موارہن خان نے ڈی ایس پی سرکل بڑا گھر سید زاہد حسین گیلانی کی زیر نگرانی مجھے یہ ٹاسک سونپا۔ میں نے تھانہ سید والہ میں تعینات تجربہ کار تفتیشی افسران اور بہادر جوانوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر خطرناک مویشی چور و ڈکیت گینگ کو پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ڈکیت گینگ سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی مال مسروقہ برآمد کیا جا چکا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ گینگ کے گرفتار 4 سرکردہ ممبران عثمان عرف عثمانی، حق نواز، شیر دل اور ناصر نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ کچھ عرصہ قبل پولیس مقابلے میں مارے جانے والے چوری، ڈکیتی، قتل سمیت دیگر کئی سنگین مقدمات کے اشتہاری انٹرنیشل ڈکیت حاکم علی عرف حاکو کے ساتھی تھے۔ جس کے پولیس مقابلے میں مرنے کے بعد وارداتوں کا سلسلہ یونہی جاری رکھا اور متعدد وارداتیں کی۔ گینگ میں شامل شیر دل اور حق نواز وارداتیں کرتے تھے اور لوٹا جانے والا مال عثمان نامی ڈراٸیور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتا تھا۔ اس کے بعد ناصر نامی بیوپاری قصاب مال مویشی منڈیوں میں فروخت کرنے کا کام سر انجام دیتا تھا۔ فروخت نا ہونے والے جانوروں کو زبح کر کے سیدوالا کے مختلف علاقوں میں بنی گوشت کی دوکانوں پر فروخت کردیتا تھا۔ ناصر نے نشاندہی کرتے ہوٸے بتایا کہ یوسف جاوید پھپھرا کے چوری کٸے گٸے جانور سیدوالا کے رہاٸشی بوٹا چھیمبا کو بھی شادی کے موقع پر گوشت بنا کر فروخت کٸے۔ ملزمان سے 5 لاکھ روپے سے زاٸد نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے مویشی ریکور کر لٸے ہیں اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سید والا نے مزید بتایا کہ تھانہ سید والا پولیس نے موٹر ساٸیکل چوری کرنے والی گینگ کے بھی دو ارکان محسن و امیر علی کو گرفتار کر کے 2 لاکھ روپے سے زائد نقدی اور موٹر ساٸیکل بھی بر آمد کر لٸے ہیں۔ خطرناک گینگ کی گرفتاری پر اہل علاقہ سکون کی نیند سو سکیں گے اور انشااللہ علاقہ میں جرائم کی شرح میں واضح کمی آئے گی۔ تھانہ سید والا پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر اور کامیاب کاروائیوں کو ڈی پی او سردار موارہن خان نے خوب سراہا ہے۔ ڈی پی او صاحب کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرہ مزید تنگ کر دیا جائے تاکہ عوامی جان و مال کے تحفظ اور سماجی خدمت کو یقینی بنایا جاسکے