ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) ٹھٹھہ میں پکڑی گئی قیمتی 591 سوہا مچھلیاں 50 کروڑ روپے میں نیلام کر دی گئیں۔لانچ انچارج جمن لاشاری کے مطابق قیمتی سوہا مچھلی فشریز کراچی میں گزشتہ شب نیلام کی گئی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سوہا مچھلی بیرونِ ملک ایکسپورٹ کی جائے گی۔واضح رہے کہ 3 لانچوں کے ماہی گیروں نے پاک بھارت سرحد کے قریب واڑی کریک کے ساحلی علاقے سے گزشتہ روز ان 591 قیمتی سوہا مچھلیوں کو پکڑا تھا۔لانچ مالک کے بہنوئی عزیز لاشاری کے مطابق تین لانچیں شکار کے لئے گہرے سمندر میں گئیں تھیں کہ پاک بھارت سرحد کے قریب واڑی کریک کے مقام سے گاڑھو کے رھائشی جمن لاشاری کی لانچ نے 191 سوہا مچھلی پمپ ھاؤس کے رھائشی کلمتی کی لانچ نے 350 سوہا مچھلی اور گھارو کے رہائشی خاصخیلی کی لانچ پر سوار ماہی گیروں کے جال میں 50 سوہا مچھلیاں پھنس گئیں، جال میں قیمتی مچھلیاں دیکھ کر ماہی گیروں نے خوشی کا اظہار مچھلی ہاتھوں میں اٹھا کر کیا ماہی گیروں کے مطابق 35 سے 40 کلو والی مچھلی کی بولی 84 لاکھ روپے لگائ جا چکی ھے ماھی گیروں کے مطابق پکڑی گئی مچھلیوں کی قیمت 40 سے 50 کروڑ سے زائد ہے ان مچھلیوں سے آپریشن کے دوران استعمال ھونے والے دھاگہ کی تیاری سمیت دیگر چیزوں میں استعمال کی جاتی ھے اور نر مچھلی کی قیمت زیادہ ہوتی ہے،اس طرح پکڑی گئی قیمتی سوہا مچھلیاں 50 کروڑ روپے میں نیلام فروخت ہوگئی ہیں.

Shares: