سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر نے خودکشی کر لی

0
44

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ناگالینڈ کے سابق گورنر اور سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے سابق ڈائریکٹر اشونی کمار نے شملہ میں واقع اپنی رہائش گاہ میں خود کشی کرلی ہے

پولیس کے مطابق انہوں نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ،پولیس کے مطابق ان کی لاش شملہ میں واقع بریک ہاسٹ رہائش گاہ میں لٹکی ہوئی ملی ہے۔ سابق آئی پی ایس افسر نے یہ خوفناک اقدام کیوں اٹھایا اس بارے میں ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

ایس پی شملہ موہت چاولا کی سربراہی میں پولیس ٹیم جائے وقوع پرپہنچی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا.بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے موقع سے خودکشی نوٹ بھی برآمد کرلیا ہے۔ جس میں یہ لکھا گیا ہے کہ میں اپنی زندگی سے تنگ آ کر اگلے سفر پر جا رہا ہوں۔

ڈپریشن حقیقت ہے مذاق نہیں براہ کرم اسے سنجیدہ لیں عمران عباس

جن کے دل میں رحم ہوتا ہے ان کے دل میں خدا ہوتا ہے حرامانی

بھارتی شو بزانڈسٹری میں ایک اور مبینہ خودکشی،ٹی وی اداکار کی پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد

ایک اور بھارتی فلم سٹار کی خود کشی

اشونی کمار 2008 میں اس وقت سی بی آئی کے ڈائریکٹر بنے جب سی بی آئی آروشی تلوار قتل کیس کی تحقیقات کر رہی تھی۔ اشونی کمار نے وجئے شنکر کی جگہ سی بی آئی ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اشونی کمار بعد میں ناگالینڈ کے گورنر بنے تھے۔ اشونی کمار اس وقت شملہ میں ایک نجی یونیورسٹی کے چانسلر بھی تھے۔

Leave a reply