30 اپریل کے بعد رواں سال کا 1 ماہ سے پرانا کوئی مقدمہ پینڈنگ نہ ہو،سی سی پی او لاہور

0
61
bilal siddiqi

سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے انسداد کرائم جائزہ اجلاس آج کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کامران عادل،ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف،ایس ایس پی انوسٹی گیشن انوش مسعود چوہدری،کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنز کے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز انوسٹی گیشن سمیت متعلقہ پولیس افسران موقع پر موجود تھے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے دونوں ڈویژنز کی گزشتہ ماہ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔بلال صدیق کمیانہ نے بیشتر ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور انچارجز انوسٹی گیشن کی ناقص کارکردگی پر ان کی سرزنش کی۔سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ 30 اپریل کے بعد رواں سال کا 0ماہ سے پرانا کوئی مقدمہ پینڈنگ نہ ہو بصورت دیگر ڈیڈ لائن کے بعد بھی پینڈینسی برقرار رہنے پر متعلقہ ایس ڈی پی آوز اور انچارج انوسٹی گیشن کی جواب طلبی ہو گی۔

بلال صدیق کمیانہ نے قتل، اقدام قتل اور ضرر کے زیرتفتیش مقدمات کے چالان اور روڈ پینڈینسی فوری مکمل کرنے کا حکم دیا۔سی سی پی او لاہور نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کامران عادل کو ایس ڈی پی آوز کی تفتیشی معاملات بارے پرفارمنس رپورٹ بھیجوانے کی ہدایت کی تاکہ رپورٹ کی روشنی میں متعلقہ افسران کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ایکشن لیا جا سکے۔بلال صدیق کمیانہ نے خبردار کیا کہ ناقص کارکردگی کے حامل نااہل افسران جزا و سزا کی پالیسی کے تحت سخت سزاؤں کے لئے تیار رہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ایس ایچ او اپنے تھانہ کے کرائم کنٹرول سمیت تمام معاملات کا ذمہ دار ہے۔ایس ایچ اوز اشہاری مجرموں اور چوروں ڈاکوؤں کی گرفتاری میں انوسٹی گیشن ونگ کو مکمل سپورٹ فراہم کریں۔سی سی پی او نے ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈویژن کی کارکردگی اور انتظامی امور بہتر بنانے کے لئے دلچسپی سے فرائض سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ ایس پیز جرائم کی سرکوبی کے لئے قابل عمل سٹریٹیجی اور ایکشن پلان تشکیل دے کر مثبت رزلٹ دیں۔

بلال صدیق کمیانہ نے بھکاریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مذید تیزی لانے کی بھی ہدایت کی۔سربراہ لاہور پولیس نے اجلاس کے دوران انوسٹی گیشن ونگ کی مجموعی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور انوسٹی گیشن افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔سی سی پی او لاہور نے ماڈل ٹاؤن سرکل اور ایس ایچ او تھانہ لیاقت آباد کی بہتر کارکردگی کو سراہا۔

خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں

علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

 سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

 ڈاکٹر یاسمین راشد اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی آڈیو لیک

Leave a reply