صوبائی دارالحکومت پشاور میں پرامن محرم الحرام یقینی بنانے کے لیے تشکیل شدہ سکیورٹی پلان کا جائزہ لینے اور حساس و انتہائی حساس مقامات کی سکیورٹی آڈٹ کے لئےسی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی زیر صدارت پولیس لائن میں ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، خصوصی میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان، چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان، ایس ایس پی کوارڈی نیشن میر فراز خان، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی،
سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی زیر صدارت ہونے والی میٹنگ میں محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے کئے گئے اقدامات اور تمام تر سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، میٹنگ کے دوران سی سی پی او نے پولیس افسران کو فل پروف سکیورٹی کی خاطر تمام تر توانائیاں بروےکار لا نے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹنے کی خاطر دیگر اداروں کے ساتھ مربوط کوارڈینیشن قائم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ماتمی جلوس، مجالس اور دیگر تقریبات کیلئے تھری لئیر سکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز کے ذریعے سویپنگ کے ساتھ ساتھ اونچے عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے جائیں ،سی سی پی او نے محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے تمام مکاتب فکر، تاجر برادری ، رضا کاروں اور تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور راہنماوں کیساتھ قریبی رابطہ رکھنے پر زوردیا سکیورٹی ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاع سے آنے والے پولیس اہلکاروں کو سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ خوراک کے معیار کا متعلقہ ایس پیز خود جائزہ لے اور نگرانی کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی پلان پر من و عن عمل کرکے تمام امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کی جائیں
سی سی پی او سید اشفاق انور نے ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز میں مزید تیزی لانے پر زور دیا ، انہوں نے سٹی پٹرولنگ ، ابابیل سکواڈ اور لوکل پولیس گشت میں اضافہ کیساتھ ساتھ سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندیوں پر چیکنگ بہترکرنے کی ہدایت کی، سماج دشمن عناصر، جرائم پیشہ افراد اسلحہ نمائش اور ڈبل سواری کرنے والوں کے خلاف بلا تعطل کارروائیاں جاری رہے گی، اندرون شہر سمیت تمام حساس مقامات اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی انتظامات کی ڈویژنل ایس پیز خود نگرانی کریں ،میٹنگ کے دوران سی سی پی او نے کہا کہ شہر میں داخل ہونے والے تمام افراد اورگاڑیوں کی کڑی نگرانی کی جائے، محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے تمام مکاتب فکر، تاجر برادری اور تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور راہنماوں قریبی رابطہ میں رہیں ،انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ٹریفک کی روانی کیلئے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا جس کے تحت تمام روٹس کی چیف ٹریفک آفیسر خود نگرانی کریں گے،

Shares: