سی سی پی او لاہور کی 15 پر کال، مدد نہ کرنے پر پولیس اہلکار کو کروایا گرفتار

0
54

سی سی پی او لاہور کی 15 پر کال، مدد نہ کرنے پر پولیس اہلکار کو کروایا گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے پولیس رسپانس چیک کرنے کے لئے 15 پر کال کر کے مدد مانگی، رہنمائی نہ کرنے پر پولیس اہلکار کر گرفتار کروا دیا

ترجمان پولیس کے مطابق ‏آج صبع سی پی او لاہور عمر شیخ نے 15 پر پولیس رسپانس چیک کرنے کے لئے کال کی اور مدد مانگی۔ ‏چوکی بلوکی کی پٹرولنگ گاڑی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل نے بجائے مدد کے تھانہ کاہنہ رابطہ کرنے کا مشورہ دیا۔ سی سی پی او نے رنگ روڈ ہیلپ لائن اور تھانہ کے نمبر بھی مانگے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ‏موبائل پر موجود ہیڈ کانسٹیبل بلال نے مدد اور رہنمائی کی بجائے دوبارہ 15 پر کال کا مشورہ دیا ۔ سی سی پی او عمر شیخ نے مدد اور رہنمائی نہ کرنے پر ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کروا دیا۔

قبل ازیں شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ کا فوری ایکشن، شہری کی عزت نفس مجروح کرنے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا، فاران آفیئرز آفس کے باہر سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعنات اہلکاروں نے شہری ڈاکٹر نعمان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، سی سی پی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دیا تھا، ایس پی سیکیورٹی تھری قاسم خان اور ایس پی سیکیورٹی ہیڈکوارٹرز خالد محمود نے انکوائری کی،

ابتدائی رپورٹ میں ہیڈکانسٹیبل گلفام اور کانسٹیبل اسلام قصوروار قرار پائے گئے، دونوں اہلکاروں نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے شہری ڈاکٹر نعمان کی عزت نفس کو مجروح اور حبس بے جاء میں رکھاسی سی پی او لاہور کے حکم پر قصور وار ٹھہرنے پر دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا، ہیڈ کانسٹیبل گلفام اور کانسٹیبل اسلام گرفتار، تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کر لیا گیا،

سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کا کہنا ہے کہ کسی بھی پولیس اہلکار کو شہریوں کی عزت نفس مجروح کرنے کا کوئی حق نہیں، لاہور پولیس کے رویوں میں واضح تبدیلی، پولیس اب شہریوں کی عزت کرے گی، ہم شہریوں کو عزت دیں گیں تو پولیس کو خودبخود عزت ملے گی، ہمارا کام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا، اختیارات سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں،

سی سی پی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں بلا جھجک سی سی پی او آفس کمپلینٹس سیل تشریف لا سکتے ہیں، شہری کمپلینٹس سیل نمبر 04299202881 پر رابطہ بھی کرسکتے ہیں، شہریوں کی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے،

Leave a reply