الیکشن کمیشن کی جانب سے سی ڈی اے میں افسران کے تبادلوں کے واضح احکامات ،وفاقی ترقیاتی ادارے نے احکامات ہوا میں اڑا دیے

چیئرمین سی ڈی اے نے بورڈ ممبران کے تبادلے کرواکر الیکشن کمیشن کو ماموں بنا دیا ،ڈائریکٹر جنرل ایچ ار ڈی ، ڈائریکٹر جنرل سینی ٹیشن ، ڈی جی انفورسمنٹ تاحال سیٹوں پر براجمان ہیں،ڈائریکٹر جنرل ایڈمن بھی تاحال سیٹ پر براجمان ہیں، ڈائریکٹر انوائرمنٹ کو عہدے سے ہٹانے کے بجائے ممبر انوائرمنٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ،ڈائریکٹر ایچ ار ڈی ، ڈائریکٹر پبلیک ریلیشن اور ڈائریکٹر انوائرمنٹ بھی عہدوں پر براجمان ہیں،سی ڈی اے ہسپتال، ریسکیو 1122 سمیت بھی اہم اداروں پر بھی افسران تاحال براجمان ہیں،سی ڈی اے افسران نے جونئیر افسران کی تعیناتی پر بھی چیئرمین سی ڈٰی اے کو درخواست دیدی ،ڈائریکٹر جنرل انسپیکشن سی ڈی اے منظور شاہ نے درخواست ارسال کر دی

دوسری جانب ڈپوٹیشن پر گریڈ انیس کا ممبر انجنیئرنگ لگانے پر سی ڈی اے کے گریڈ 20 کے آفیسر نے الیکشن کمیشن کو درخواست دیدی ،وفاقی حکومت نے گریڈ انیس کے محمد خالد حافظ کو سی ڈی اے میں ڈپوٹیشن پر ممبر انجنئیرنگ تعینات کیا ،درخواست گزار منظور حسین شاہ کا کہنا تھا کہ انجنیئرنگ کیڈر سے تعلق ہے اور 1984 سے سی ڈی اے میں تعینات ہوں،سی ڈی اے رول کے مطابق اسی گریڈ کا آفیسر ڈپوٹیشن پر تعینات ہو سکتا ہے،گریڈ 20 میں ترقی ملنے کے بعد ممبر انسپکیشن لگا دیا گیا جو سیٹ تخلیق کی گئی ہے،ممبر انسپکیشن کی سیٹ قائم کرنے کے لیے وفاقی حکومت یا سی ڈی اے بورڈ سے اجازت لینا لازمی ہے،انجنیئرنگ کیڈر کا ہوں اور مجھے ممبر انسپکیشن تعینات کیا گیا ہے،الیکشن کمیشن کے 5 ستمبر کے نوٹیفیکشن میں بھی سی ڈی اے سینئرز افسران کو تعینات کرنیکا حکم ہے،سینئر آفیسر کی موجودگی کے باوجود دوسرے صوبے سے جونئیر آفیسر ڈپوٹیشن پر تعینات کیا گیا ہے،سی ڈی اے میں جونئیر ممبر انجنیئرنگ کو ہٹا کر مجھے تعینات کیا جائے،

ایگزیکٹو کیڈر نوازش علی کو بھی تاحال سی ڈی اے میں تعینات نہیں کیا گیا،درخواست چئیرمین سی ڈی اے،الیکشن کمیشن،وزارت داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ کو دی گئی ہیں

رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد
ecp

Shares: