سی ڈی اے کا تین سال تک ایک ہی جگہ تعینات رہنے والے افسران و ملازمین تبدیل کرنے کا فیصلہ

0
52

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں‌سی ڈی اے نے ایک ہی شعبہ میں تین سال سے زائد تعینات افسران و ملازمین کو تبدیل کرنیکا فیصلہ کرلیا، اس ضمن میں متعلقہ شعبوں کو تین سال سے زائد ایک ہی پوسٹ پر تعینات افسران و ملازمین کی لسٹیں تیار کر نے کی ہدایت کی ہے تاکہ ان کو دیگر شعبوں میں تعینات کیا جا سکے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق روٹیشن پالیسی پر عمل درآمد سے جہاں ملازمین و افسران کی استعداد کار میں بہتر ی آئے گی وہاں سروس ڈیلیوری میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی، واضح رہے کہ سی ڈی اے کے مختلف شعبوں میں بعض افسران و ملازمین تین سال تعیناتی کا عرصہ گذرنے کے باوجود ٹرانسفر نہیں کیے گئے، روٹیشن پالیسی پر عدم عمل درآمد کی وجہ سے گورننس اور سروس ڈیلیوری میں مسائل کا سامنا درپیش تھا۔ مختلف شعبوں بشمول ہیومین ریسورس ڈائریکٹوریٹ، اسٹیٹ مینجمنٹ ون، اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو، لینڈ و بحالیات ڈائریکٹوریٹ اور دیگر شعبوں میں عرصہ دراز سے تعینات ملازمین کی تبدیلی دیگر شعبوں میں نہیں کی گئی،

سی ڈی اے انتظامیہ نے ہیومن ریسورس ڈائریکٹوریٹ کو جلد از جلد ایک ہی شعبہ میں تین سال سے زائد عرصہ سے تعینات افسرا ن و ملازمین کی لسٹیں تیار کرنیکی ہدایت کی ہے۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ سی ڈی اے کے تمام ونگز میں روٹیشن پالیسی پر بلا تفریق عمل درآمد کیا جائے، واضح رہے کہ محکمہ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے روٹیشن پالیسی پر عمل درآمد کیلئے مختلف حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے تھا جس کے بعد اب اس پالیسی پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے.
محمد اویس

Leave a reply