سی ڈی اے نے زمین اور گھرحاصل کرکے معاوضہ ادا نہیں کیا،خاتون عدالت پہنچ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں گاوں بھیکہ سیداں آپریشن روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

خاتون رضیہ بی بی نے عدالت میں استدعا کی کہ سی ڈی اے نے زمین اور گھرحاصل کرکے معاوضہ ادا نہیں کیا، سی ڈی اے نے آبائی گھر گرانے کے لیے کل تک کی مہلت دی،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آپریشن فوری روکنے کی خاتون کی استدعا مسترد کردی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ برسوں سےمعاوضہ ادا نہیں ہوا، آج آخری روزحکم امتناع کیسے دے دیں؟

عدالت نے گاؤں بھیکہ سیداں کیس میں سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم جنوری تک جواب طلب کر لیا

عدالت نے کیس کی مزید سماعت یکم جنوری تک ملتوی کر دی

Shares: