شامی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی شہر سویدا میں حکومت اور دروز برادری کے درمیان کشیدگی کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے بعد علاقے میں امن قائم ہو چکا ہے۔
شامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سویدا میں دروز برادری اور حکومتی فورسز کے درمیان تناؤ کے بعد فریقین نے مکمل انضمام پر اتفاق کر لیا ہے، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی چیک پوسٹس بھی قائم کر دی گئی ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سویدا میں ریاستی کنٹرول مکمل طور پر بحال ہو چکا ہے، اور تمام دروز گروہوں نے ریاست میں دوبارہ انضمام پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں سویدا میں دو مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپوں میں 89 افراد ہلاک ہو چکے تھے، جس کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے۔
ڈیفنس کراچی سے جیل میں ایوارڈ لے چکی کروڑ پتی ماسی گرفتار
ایشیا کپ 2025: بھارت کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کی اجازت
کراچی ،چنگچی رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست، پیش رفت رپورٹ طلب
ایران مذاکرات چاہتا ہے، ہمیں کوئی جلدی نہیں: امریکی صدر








