چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائرکریں یا نہیں؟ وزیراعظم نے اعظم سواتی کو بلا لیا

0
42

وفاقی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پرمزید مشاورت ک فیصلہ کیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس فوری دائر کرنا ہے یا حکمت عملی تبدیل کرنی ہے،حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا ،چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت کم رہ جانے کے پیش نظرحکومت حکمت عملی تبدیل کرسکتی ہے ،وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی کو مشاورت کے لئے بلالیا،

وزیر اعظم عمران خان سے اعظم خان سواتی کی ملاقات آج شام ہوگی،وزیر اعظم اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس کے معاملہ کا جائزہ لیں گے، وزیر اعظم سےدیگر قانونی ماہرین بھی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس سے متعلق مشاورت کریں گے،

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے 2 نئے ارکان الیکشن کمیشن سے حلف لینے سے معذرت کرتھی ،چیف الیکشن کمشنرنےوزارت پارلیمانی امورکو فیصلے سے آگاہ کردیا،چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ نئےممبران کی تقرری آرٹیکل 213 اور 214 کےمطابق نہیں ہوئی،نئےممبران کی تقرری آئین کی خلاف ورزی ہے،

افسوس، پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا گیا، رضا ربانی نے ایسا کیوں کہا؟

بلوچستان سے منیراحمدکاکڑ اور سندھ سے خالد محمود صدیقی کوالیکشن کمیشن کا ممبر لیا گیا ہے ،صدرمملکت کی جانب سےدونوں نئےارکان کی الیکشن کمیشن میں تقرری کی گئی ہے .

الیکشن کمیشن کی اراکین کی تقرری، مسلم لیگ ن بھی میدان میں آگئی، مریم اورنگزیب کا بڑا اعلان

واضح رہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے بلوچستان اور سندھ کے الیکشن کمیش کے ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ وزارت پارلیمانی امور نے بلوچستان اور سندھ کے ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ منیر احمد کاکڑ کو بلوچستان سے جبکہ خالد محمود صدیقی کو سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبرمقرر کیا گیا ہے

الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری، خورشید شاہ کا قانونی کاروائی کا اعلان

الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری پرمسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے بھی شدیداحتجاج ریکارڈ کروایا تھا

Leave a reply