ٹھٹھہ : سکول کی نئی تعمیرشدہ عمارت میں ناقص میٹیریل کااستعمال،چھت کاپلستر گرنے سے 2 طلباء زخمی

ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول ور کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کی چھت کا پلاسٹر گر گیا دو طلباء زخمی ،سکول کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے ور شہر کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کی چھت کا پلاسٹر گر گیا جسکے نتیجے میں دو طلباء عزیز شیخ اور شکیل بلوچ زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر ور کے ہسپتال میں پہنچایا گیا، واضح رہے کہ محکمہ ایجوکیشن اینڈ ورکس ٹھٹھہ کے پاس سکولوں کی تعمیر کے لیے کروڑوں کے بجٹ آتے ہیں جو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کئے جاتے ہیں ور کے سکول کی نئے سرے سے تعمیر میں بھی کروڑوں روپے کے خرچ دکھائے گئے مگر استعمال نہیں کئے گئے ،سکول کی تعمیر میں ناقص میٹریل ٹھیکیدار اور انجینئر کی ملی بھگت سے استعمال کیا گیا ،جسکی وجہ سے نئے تعمیر ہونے والیسکول کی کلاس رومز کا پلاستر گرنے لگا ہے ور شہر کے رہائشیوں اور طلباء کے والدین نے وزیر اعلی سندھ اور صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ سکولوں کی تعمیر میں ہونے والے گھپلوں کی اعلی سطع پر تحقیقات کی جائے تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہوسکے

Leave a reply