قصور
تحصیل پتوکی میں سیمنٹ کی بلیک میں فروخت جاری شہری پریشان،انتظامیہ بے بس
تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر اور گردونواح میں سمینٹ کے دوکان داروں نے مصنوعی قلت پیدا کر کے سمینٹ کی بوریوں کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے جس سے پورے شہر میں سمینٹ نایاب ھو گیا جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لوگوں نے اسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر سے فوری نوٹس لیکر زمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

Shares: