نیب لاہورمیں کینال موٹرز کیس کے متاثرین میں ملزمان سے برآمد رقوم کے چیک تقسیم کرنیکی تقریب منعقد کی گئی .ڈائریکٹر انویسٹی گیشن احترام ڈار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب رفیق میمن نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی.

مریم نواز کو نیب نے 8 اگست کو دوبارہ طلب کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں 200 متاثرین میں 12 کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقوم کے چیک تقسیم کئے گئے .

مریم نواز نیب میں پیش، کتنے کارکنان نیب دفتر کے باہر موجود تھے؟ اہم خبر

اس موقع ہر ڈائریکٹر نیب احترام ڈار نے کہا کہ چیئرمین و ڈی جی نیب لاہور کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوتے میگا کرپشن مقدمات کے ساتھ ساتھ عوام سے دھوکہ دہی کے مقدمات کو بھی فوقیت دی جا رہی ہے ، 1 ماہ کے دوران تیسری تقریب منعقد کی گئی، عوام کے اربوں روپے ملزمان سے وصولی کے بعد واپس لوٹائے ہیں . کینال موٹرز کیس میں متاثرین کے تعاون سے ملزمان سے لوٹی گئی رقوم کی وصولی ممکن ہوئی .عوام سے اس نوعیت کی لوٹ مار کی متعدد مثالیں موجود ہیں جن سے مستقبل میں سبق سیکھنا چاہیئے .

مریم نواز کا اگلا جلسہ کب اور کہاں ہو گا؟ اعلان ہو گیا

ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب رفیق میمن نے کہا کہ کینال موٹرز مالکان نے 2009 میں متاثرین کو بھاری منافع کا لالچ دیتے ہوئے کروڑوں روپے وصول کئے ، مالکان کی12 سے 13 کروڑ مالیت کی مزید جائیدادیں عدالت کی منظوری سے جلد فروخت ہونگی اور رقوم متاثرین کو واپس لوٹائی جائینگی ،مزکورہ کیس کے 3 مفرور ملزمان کی ملک میں واپسی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں پاکستان میں موجود انکی جائیدادیں ضبط کی جا چکی ،عوام کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ ایسے لٹیروں کے ہاتھوں اپنا قیمتی سرمایہ نہ لٹائیں .

تقریب میں شرکاء نے چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کے اقدامات کو سراہا

Shares: