غزہ بچاؤ مارچ ،دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سابق سینیٹر مشتاق احمدکیخلاف مقدمہ درج

تھانہ کوہسار پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا
0
76

اسلام آباد : جماعت اسلامی کے غزہ بچاؤ مارچ کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سابق سینیٹر مشتاق احمد اور منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

باغی ٹی وی : تھانہ کوہسار پولیس کی مدعیت میں سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 300 مظاہرین کے خلاف درج مقدمے میں مارچ کے منتظمین پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ شرکاء نے ساؤنڈ سسٹم پر حکومتی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی، شرکاء کو تنبیہ کی گئی کہ بغیر این او سی مظاہرے کی اجازت نہیں ہے تاہم سابق سینیٹر مشتاق احمد نے اعلان کیا کہ ہم ہر صورت سفارت خانوں اور سیکرٹریٹ کے اہم دفاتر کا گھیراؤ کریں گے، 300 سے زائد ڈنڈا بردار مرد و خواتین ڈی چوک کی جانب بڑھتے رہے، شرکاء کی جانب سے پولیس کو دھمکایا گیا اور پتھراؤ کیا گیا، شرکاء نے ایکسپریس چوک کو بند کرکے عام گاڑیوں اور ایمبولینس کو بھی روکے رکھا۔

وزیراعظم نےریکوڈک منصوبے پر اگلے ہفتہ تفصیلی بریفنگ طلب کرلی

واضح رہے کہ گزشتہ روز 23 مارچ کو جماعت اسلامی نے دوپہر 2 بجے سے رات 8 بجے تک اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا لیکن دھرنا شروع ہوتے ہی اسلام آباد پولیس نے مظاہرین کو گھیرے میں لے کر احتجاج سے روکنے کی کوشش کی،جس پرر پولیس اور شرکاء میں تصادم ہوا-

عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے پروڈکشن آرڈر جاری

سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

Leave a reply