تحفظات دور نہ ہوئے تو مردم شماری کے نتائج سندھ حکومت کو قبول نہیں ہوں گے،مراد علی شاہ

0
40

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مردم شماری پر تحفظات کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کو خط لکھ دیا-

باغی ٹی وی: لکھے گئے خط میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خبردار کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ تحفظات دور نہ ہوئے تو مردم شماری کے نتائج سندھ حکومت کو قبول نہیں ہوں گے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ کے کئی اضلاع اور تعلقہ میں خانہ شماری اور مردم شماری کا کام شروع ہی نہیں کیا گیا۔

اسامہ بن لادن آپریشن کے دن وائٹ ہاؤس کی خصوصی تصاویر پہلی بار منظر عام …

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ بہت سے اضلاع کی آبادی کو تاحال پوری طرح شمار نہیں کیا گیا، معلوم ہوا ہے کچھ تحصیلوں میں مردم شماری روکنے کا فیصلہ ہوا ہے مردم شماری روکنے کے فیصلے اورمن مانی پر شدید تحفظات ہیں، سندھ میں اب بھی بہت سے اضلاع کو مکمل نہیں گنا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال کو تحریر کردہ خط میں مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے تمام اضلاع میں مردم شماری جاری رکھی جائے۔

سرکاری لائن سے تیل چرانے والے دو افراد مٹی میں دب کر ہلاک

دوسری جانب کراچی میں جماعت اسلامی نے مردم شماری میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آج شارع فیصل پر مظاہرے کا اعلان کیا، حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جہاں خانہ شماری ہو گئی وہاں اب تک مردم شماری کا عملہ نہیں پہنچا،آدھا کراچی شمار نہیں کیا گیا اور خانہ شماری ابھی تک مکمل نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں ڈائریکٹرادارہ شماریات سندھ منور علی گھانگرو کے مطابق سندھ کی آبادی میں 64 لاکھ 63 ہزار کا اضافہ ہوچکا اور صوبے کی آبادی 5 کروڑ 43 لاکھ 18 ہزارتک پہنچ گئی ہے۔

گائے نےشیر کے بچے سے مماثلت رکھتے بچے کو جنم دیا

Leave a reply