میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) سوشل میڈیا پر نام نہاد افراد کے ذریعے سینٹرل جیل انتظامیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
سپرنٹینڈنٹ جیل میرپورخاص عظیم قادر تھیبو نے کہا ہے کہ کچھ شر پسند عناصر جن میں کچھ ہمارے اسٹاف کے لوگ چھپے ہوئے ہیں سوشل میڈیا پر مختلف نام نہاد افراد کے ذریعے سے سینٹرل جیل انتظامیہ کو فیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی میں شدید مذمت کرتا ہوں جبکہ ہمارے یہاں پر قیدیوں کو انتہائی بہترین ماحول فراہم کیا گیا ہے بہترین کوالٹی والا کھانا اور رشتہ داروں کے ملنے کی سہولت انہیں میسر ہے جبکہ ڈاکٹر انہیں میڈیکل ایڈ فراہم کرتا ہے

دوسری طرف جیل ہسپتال میں ساری سہولتیں میسر ہیں اس وجہ سے سینٹرل جیل میرپور خاص سندھ میں ایک مثالی جیل ہے۔وہ آج اپنے آفس میں نیشنل پریس کلب میرپورخاص کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس میں شامل قمرالدین شیخ، سہیل احمدخان، نظیر احمد چانڈیو، حیات قریشی اور شاہزیب شاہ شامل تھے۔انہوں نے سوالوں کے جواب میں کہا کہ سینٹرل جیل میرپورخاص میں چھ ڈویژن بنائے گئے ہیں جن میں ٹوٹل 21 بیرکس ہیں اور ہر بیرک میں 40 سے 50 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے

انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی سیل میں 120 افراد کو رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ اس وقت ٹوٹل 835 قیدی سینٹرل جیل میں قید ہیں تاہم ایک ہزار قیدیوں کے رکھنے کی یہاں پر گنجائش ہے انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ کے منظور شدہ شیڈول کے حساب سے بہترین کوالٹی والا کھانا یہاں قیدیوں کو فراہم کیا جاتا ہے جبکہ ہر مہینے متعلقہ مجسٹریٹ بھی جیل کا دورہ کر کے ہر بیرک ہسپتال اور قیدیوں سے ملاقات کر کے معلومات حاصل کرتے ہیں

سپرنٹینڈنٹ جیل میرپورخاص عظیم قادر تھیبو نےکہا کہ ہمارے پاس 178 پولیس مین ہیں جن میں دو اے ایس آئی ہیں تین اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ ہیں اور دو سب انسپکٹرز ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک سازش کے تحت جیل کی انتظامیہ کو فیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ حقیقت میں ملوث افراد جیل انتظامیہ کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں جو انشاءاللہ تعالی ناکام ہوں گے

انہوں نے کہا کہ مجھے عارضی ایڈیشنل چارج دیا گیا ہے اور میں اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دے رہا ہوں بعد ازاں صحافیوں نے جیل کے مختلف حصوں کا دورہ کر کے معلومات حاصل کیں

Shares: