ننکانہ :نہر میں ڈوبتی ہوئی لڑکی کو ریسکیو کرنے والے،ریسکیور کے اعزازمیں پروقار تقریب

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )نہر میں ڈوبتی ہوئی لڑکی کو ریسکیو کرنے والے،ریسکیور کے اعزازمیں پروقار تقریب
تفصیل کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ننکانہ صاحب میں اپنے حقیقی ہیرو اور مثالی پیشہ ورانہ انداز میں نہر میں ڈوبتی ہوئی لڑکی کو ریسکیو کرنے والے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن آصف علی چوپڑا کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی چوپڑا نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے رات کے وقت نہر میں ڈوبتی ہوئی لڑکی کو CPRکرتے ہوئے کنارے پر لے آیا اور اضافی پانی کو نکالتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کیا اورجان بچائی۔” جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی”کے مفہوم کو عملی شکل میں اپنایا۔انہوں نے کہااس طرح کے کٹھن واٹر ریسکیو آپریشن ریسکیورز کی پیشہ ورانہ جرا ت، بہادری،مہارت اور جذبہ انسانیت کا عکاس ہے اور بلا شبہ ایسے ریسکیورز ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور ہمارے ادارے کا فخر ہیں۔اس موقع پر چاق و چوبند ریسکیو دستے نے آصف علی چوپڑا کو گارڈ آف آنر پیش کیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے آصف علی چوپڑا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نقد انعام،تعریفی سنداور شیلڈ سے نوازا اور مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

Leave a reply