سی جی ون ٹو فائیو سوار ڈاکوؤں کی دہشت،سرعام وارداتیں

0
373

قصور
عید کے قریب بھرپور وارداتیں ،سی جی ون ٹو فائیو سوار ڈاکو دہشت کی علامت،لاہور قصور مصروف ترین روڈ پہ سرعام واردات کرکے بھاگنے میں کامیاب،پولیس خاموش تماشائی

تفصیلات کے مطابق عید کی آمد سے قبل ہی قصور سٹی میں وارداتیں بہت حد تک بڑھ گئی ہیں جس کے باعث شہری سخت پریشان ہیں
تقریباً ہر روز سرعام مین شاہراہوں پہ وارداتیں ہو رہی ہیں اور قصور پولیس ان وارداتوں کو رکوانے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے
سی جی ون ٹو فائیو موٹر سائیکل سوار ڈاکو دہشت کی علامت بن چکے ہیں جو کہ جب چاہیں جہاں مرضی جا کر دن دیہاڑے لوٹ مار کرتے ہیں اور بآسانی فرار ہو جاتے ہیں
گزشتہ دنوں معروف صدر دیوان روڈ سٹی قصور میں لاکھوں روپیہ کی سرعام واردات کے بعد کل دن گیارہ بجے لاہور قصور مصروف ترین شاہراہ پہ واقع الغنی میرج ہال اور شیل پیٹرول پمپ کے ساتھ واقع بیکری پہ دو ون ٹو فائیو سوار ڈاکو آئے اور اسلحہ کے زور پہ بیکری کے مالک محمد شہزاد سے 30 ہزار روپیہ نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے
ڈاکو جاتے ہوئے بیکری مالک کو زدو کوب بھی کرکے گئے
واردات کی اطلاع پولیس کو دینے پہ پولیس نے تھانے آنے کا کہا اور بیکری مالک کو سیکیورٹی گارڈ رکھنے کا حکم دیا حالانکہ صرف چند گز پہ واقع میرج ہال اور پیٹرول پمپ کے کئی گارڈز پہلے سے موجود ہیں نیز ایک ایسی شاہراہ کہ جہاں 24 گھنٹوں میں ہزاروں گاڑیاں ایک سیکنڈ وقفے سے گزرتی ہیں،پر واردات ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری اور پولیس کیا ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے
سٹی قصور کے شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر اور پولیس کی ناکامی پہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لے کر تحفظ دینے کی درخواست کی ہے

Leave a reply